اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی شراب پالیسی کیس میں اروند کیجروال کے خلاف سی بی آئی کی آخری چارج شیٹ داخل - Delhi Excise Policy Case - DELHI EXCISE POLICY CASE

سی بی آئی نے پیر کو عدالت میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ فی الحال وہ سی بی آئی سے متعلق ایک معاملے میں عدالتی حراست میں ہیں۔

CM Arvind Kejriwal
CM Arvind Kejriwal (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 4:21 PM IST

نئی دہلی: سی بی آئی نے دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف پیر کو دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی۔ سی بی آئی نے خصوصی جج کاویری باویجا کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ اس سے پہلے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔ اروند کیجریوال کو ای ڈی معاملے میں سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت دے دی ہے اور فی الحال وہ سی بی آئی کیس میں عدالتی حراست میں ہیں۔

درحقیقت اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے گرفتاری سے تحفظ فراہم نہ کیے جانے کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے 21 مارچ کو ہی شام دیر گئے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ کیجریوال نے سی بی آئی کی گرفتاری کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر ہائی کورٹ نے 17 جولائی کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ اس معاملے میں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے علاوہ سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسوڈیا، دہلی کے سابق وزیر صحت ستیندر جین، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم اس معاملے میں رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

اس سے پہلے 26 جولائی کو ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کو تہاڑ جیل میں ہفتے میں دو بار اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت دی تھی۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا نے کہا کہ ایک خاص صورتحال میں خاص ضرورت ہے۔ فیئر ٹرائل اور موثر قانونی نمائندگی کے بنیادی حق کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جیل میں دو اضافی ملاقاتوں کی اجازت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details