کولکاتا:سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کی لیڈر مہوا موئترا سے متعلق کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ جانکاری کے مطابق ان چھاپوں کا تعلق کیش فار کوئری کیس سے بتایا جاتا ہے۔ جانچ ایجنسی سی بی آئی نے کولکاتا سمیت کئی مقامات پر یہ چھاپے مارے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے سی بی آئی نے باقاعدہ مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ سی بی آئی کی ایک ٹیم جنوبی کولکاتا کے علی پور میں مہوا موئترا کے والد کے گھر بھی پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ لوک پال نے جانچ ایجنسی سی بی آئی سے کہا تھا کہ وہ ترنمول لیڈر کے خلاف کیش فار کوئری معاملے میں مقدمہ درج کرے۔ اپنے حکم میں لوک پال نے کہا کہ مہوا موئترا کے خلاف بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہیے اور تحقیقات شروع کی جانی چاہیے۔ سی بی آئی کو چھ ماہ کے اندر اپنی جانچ رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مہوا موئترا کی عرضی قابل سماعت نہیں ہے، لوک سبھا سکریٹریٹ کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ