لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرکے ووٹروں سے اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ مندر اور مسجد کے نام پر ووٹ کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔
بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ملک میں 18ویں لوک سبھا کے لیے سات مرحلوں میں عام انتخابات ہونگے انیس تاریخ کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہونا ہے اور میں تمام ووٹروں سے اپیل کرتی ہوں کہ ملک 'پہلی ووٹنگ،' کے لئے عزم کے ساتھ بے خوف ہو کر ووٹ دیں یہ ان کا اپنا آئینی حق ہے جس کا استعمال ہر ایک ووٹر کو کرنا چاہئے۔
مایاوتی نے اس نعرے کے ساتھ ‘پہلے متدان کریں پھر جلپان کریں’ عوام سے اپیل کی کہ ایسا امیدوار منتخب کریں جو غریبوں، محنت کشوں اور محروموں کے بارے میں سوچتا ہو ایک ایسا بہوجن سرکار منتخب کریں، اس کے لئے میں آپ سب سے پرزور اپیل کرتی ہوں۔
مایاوتی نے لکھا کہ آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ہم کو ایک ایسا آئین دیا ہے جس کے تحت بلا تفریق ووٹ ڈالنے کا حق اٹھارہ سال سے اوپر سب لوگوں کو ہے۔ یہ ان لوگوں کے لئے ماسٹر کنجی کا کام کریگی جن کو سماج میں غریب، کمزور اور نظر انداز کیا جاتا ہے۔ مگر ہم اپنا ووٹ ڈال کر اپنا من پسند لیڈر منتخب کر سکتے ہیں۔