اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چنئی۔ ممبئی انڈیگو فلائٹ میں بم ہونے کی دھمکی کے بعد افرا تفری - BOMB THREAT - BOMB THREAT

اسکولوں اور اسپتالوں میں بم کی دھمکی کے بعد چنئی سے ممبئی آنے والی انڈیگو کی پرواز کو بم کی دھمکی ملی ہے۔ دھمکی کے بعد سکیورٹی انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Bomb threat to Chennai Mumbai Indigo flight
چنئی۔ ممبئی انڈیگو فلائٹ (Photo: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 10:23 AM IST

ممبئی: ایک اور بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ چنئی سے ممبئی آنے والی انڈیگو کی پرواز کو منگل کو بم کی دھمکی کا پیغام ملا۔ جس کے بعد فلائٹ کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق بم کی دھمکی کا پیغام نئی دہلی میں انڈیگو ایئر لائن کے کال سینٹر پر موصول ہوا تھا۔ حالانکہ ذرائع نے تفصیلی معلومات فراہم نہیں کیے۔

انہوں نے بتایا کہ دھمکی موصول ہونے کے بعد طیارہ کو 10.30 بجے ممبئی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرایا گیا۔ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ، 'انڈیگو کی فلائٹ 6E 5149 چنئی سے ممبئی جا رہی تھی، اسے بم کی دھمکی ملی تھی۔ ممبئی میں لینڈنگ کے بعد عملے نے پروٹوکول کی پیروی کی اور طیارے کو الگ تھلگ لے جایا گیا۔ انڈیگو نے کہا کہ تمام مسافر طیارے سے حفاظت کے ساتھ اتارے گئے۔ ایئرلائن کا کہنا تھا کہ 'ہم سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور تمام سیکیورٹی چیکس مکمل کرنے کے بعد طیارے کو واپس ٹرمینل کے علاقے میں اتارا جائے گا۔'

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلے دن میں وارانسی، چنئی، پٹنہ اور جے پور سمیت کئی ہوائی اڈوں پر بم کی دھمکیوں والے ای میل موصول ہوئے تھے، جس کے بعد حکام نے فوری کارروائی کی اور تحقیقات کی۔ تحقیقات کئی گھنٹے تک جاری رہی لیکن پتہ چلا کہ یہ تمام ای میلز جعلی ہیں۔ رات 12.40 بجے جی میل آئی ڈی سے ای میل موصول ہونے کے بعد ایجنسیوں نے ایئرپورٹ کے ٹرمینلز کی سیکیورٹی بڑھا دی۔ حکام کے مطابق وارانسی، چنئی، پٹنہ، ناگپور، جے پور، وڈودرا، کوئمبتور اور جبلپور ہوائی اڈے ان ہوائی اڈوں میں شامل ہیں جنہیں فرضی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details