نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس کو دہلی میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی کی دو لوک سبھا سیٹوں کے سپروائزر نیرج بَسُویا اور نصیب سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کو لکھے گئے الگ الگ خطوط میں، دونوں لیڈروں نے پارٹی چھوڑنے کے لیے بنیادی طور پر کانگریس-آپ اتحاد کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
مغربی دہلی کی پارلیمانی سیٹ سے سابق ایم ایل اے اور پارٹی کے سپروائزر نیرج بسویا نے لکہا، "میں دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ پارٹی کے اتحاد سے پریشان ہوکر آپ کو یہ خط بھیج رہا ہوں۔ میں بہت عاجزی کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ یہ اتحاد دہلی عاپ کارکنان کے لیے روز کسی نہ کسی وجہ شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔ لیکن میرا ماننا ہے کہ پارٹی کے ایک باوقار رہنما کے طور پر میں اب پارٹی سے وابستہ نہیں رہ سکتا۔