حیدرآباد:مانسون اب ملک سے رخصت ہو رہا ہے لیکن رخصت ہوتے ہوئے بھی اپنے رنگ دکھا رہا ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں اب بھی موسلادھار بارش جاری ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے آج ہفتہ کو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے کہا کہ کئی ریاستوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے مشرقی اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج موسم کیسا رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کی کئی ریاستوں جیسے مغربی اتر پردیش، اتراکھنڈ، مغربی مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، پڈوچیری میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ کا اندازہ ہے کہ گجرات، مغربی بنگال، سکم، بہار، کیرالہ اور مہاراشٹر میں بھی تیز رفتار بارش ہوسکتی ہے۔
بہار میں سیلاب کی وارننگ
بھارتی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ یہاں سیلاب کے بارے میں وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ بہار کے کئی اضلاع جیسے سیتامڑھی، چمپارن، مظفر پور، سیوان، پٹنہ، مدھوبنی، ویشالی۔ گوپال گنج سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔