اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آندھرا کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کا سرکار سے راموجی راؤ کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ - demand Bharat Ratna for Ramoji Rao - DEMAND BHARAT RATNA FOR RAMOJI RAO

آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے راموجی راؤ کے اعزاز میں ریاستی سطح کے تعزیتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے کئی پروجکٹوں کا نام آنجہانی راموجی راو کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے سرکار سے انھیں ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Andhra Pradesh CM Chandrababu Naidu
آندھرا کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو (ANI PHOTO)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 6:53 PM IST

Updated : Jun 27, 2024, 9:24 PM IST

وجئے واڈا: آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے مطالبہ کیا ہے کہ راموجی گروپ کے بانی آنجہانی راموجی راؤ کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن دیا جائے۔ چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے راموجی راؤ کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا کے کئی اہم پروجکٹوں کا نام راموجی راؤ کے نام پر رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ آندھرا وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت امراوتی میں راموجی سائنس سینٹر قائم کرے گی اور امراوتی میں ایک سڑک کو راموجی راؤ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وشاکھاپٹنم میں ہم فلم سٹی کا نام راموجی راؤ کے نام پر رکھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ راموجی راؤ ایک ایسے شخص تھے جنہوں نے ان اصولوں کے لیے کام کیا جس پر وہ یقین رکھتے تھے۔ انھیں تیلگو زبان سے بے پناہ محبت تھی، انھوں نے ایناڈو کے ذریعے سماج کی فلاح و بہبود کے لیے بے انتہا کام کیا۔ لوگ انہیں ایک ایسے شخص کے طور پر یاد کرتے ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کبھی اپنے لیے کام کرنے کو نہیں کہا بلکہ اقدار اور اصولوں کے لیے جیتے رہے اور لوگوں کے لیے لڑتے رہے۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راموجی راؤ کو کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہوئے۔ حیدرآباد کی ترقی میں راموجی راؤ کا کردار اہم ہے۔ راموجی راؤ نے معاشرے کی بہت خدمت کی ہے اور ان کی تحریک کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

واضح رہے پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ اور راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ کے اعزاز میں آج آندھر پردیش حکومت کی جانب سے ریاستی سطح کی تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نائب وزیراعلیٰ پون کلیان، راموجی راؤ کے اہل خانہ، مرکزی وزیر اطلاعات، ایڈیٹرز گلڈ کے نمائندے اور ممتاز صحافی سمیت کئی اہم شخصیات موجود رہے۔

قابل ذکر ہے کہ راموجی راؤ کا 8 جون کو انتقال ہو گیا تھا۔ وجئے واڑہ کے انومولو گارڈنز میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کو ریاستی حکومت نے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے اہم صوبائی پروگرام کے طور پر نامزد کیا تھا اور اس کا انتظام دو اعلیٰ سطح کی کمیٹیوں کے حوالے کیا تھا، جن میں وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔

اس اجلاس میں تقریباً 7,000 وی آئی پیز کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر راموجی راؤ کی زندگی اور خدمات پر مشتمل مختصر فلم بھی دکھائی گی۔ راموجی راؤ کی زندگی کے قیمتی لمحات کی عکاسی کے لیے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

راموجی گروپ کے بانی راموجی راؤ کا انتقال

راموجی کے انتقال پر مودی، نتیش، چندرا بابو نائیڈو اور ریونت ریڈی نے کیا تعزیت کا اظہار

آنجہانی راموجی راؤ کو فلمی ستاروں کا خراج، ایس ایس راجامولی نے 'بھارت رتن' کا مطالبہ کیا

Last Updated : Jun 27, 2024, 9:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details