اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عدالت نے کیجریوال کے ای ڈی ریمانڈ سے متعلق اپنا فیصلہ محفوظ رکھا، کیس کی سماعت مکمل - KEJRIWAL ARREST - KEJRIWAL ARREST

ای ڈی نے شراب گھوٹالہ معاملے میں گرفتار دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔ ای ڈی نے کیجریوال کو گھوٹالے کا اہم ملزم قرار دیتے ہوئے دس دن کی تحویل مانگی ہے۔

AAP To Stage Nationwide Protest Against Kejriwal's Arrest On
AAP To Stage Nationwide Protest Against Kejriwal's Arrest On

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 9:13 AM IST

Updated : Mar 22, 2024, 6:19 PM IST

نئی دہلی: شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کیے گئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ای ڈی کے دفتر پہنچ گئی ہے۔ طبی معائنے کے بعد ای ڈی کیجریوال سے پوچھ گچھ کرنے جا رہی ہے۔ ای ڈی انہیں آج عدالت میں بھی پیش کرے گی۔ وہیں کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی اور کانگریس آج جمعہ کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔ عآپ نے اپنے سربراہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سڑکوں سے عدالتوں تک لڑنے کی تیاری کر لی ہے۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے مل کر دہلی میں آج صبح 10 بجے بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیجریوال کی گرفتاری کے بعد دہلی سے کیرالہ تک احتجاج دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اروند کیجریوال کی رہائی کے لیے عآپ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے میں عام آدمی پارٹی کو کانگریس کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد کانگریس کے دہلی ریاستی صدر ارویندر سنگھ لولی کی قیادت میں کئی رہنما موقعے پر پہنچ گئے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے، ڈاکٹر سندیپ پاٹھک اور آتشی نے بھی رات کو پریس کانفرنس کی۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی کے کنوینر اور کابینی وزیر گوپال رائے نے کہا کہ آج عام آدمی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعہ کی صبح 10 بجے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیڈکوارٹر پر احتجاج شروع ہو جائے گا جو بتدریج بڑھتا جائے گا۔ پورے ملک میں پھیل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ پارٹی یہ جنگ بھی عدالت میں لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وزیر اعظم نریندر مودی نے عدالت میں کیس زیر التوا ہونے کے باوجود ایجنسیوں کو بھیج کر ایک منتخب وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرایا اس سے ملک حیران ہے۔ یہ ملک کی توہین ہے۔ آج جمہوریت کا کھلم کھلا قتل کیا گیا ہے اور ملک میں اعلان کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بی جے پی کے خلاف بولنے کی جرات کرے گا تو اسے کسی قیمت پر نہیں بخشا جائے گا، اسے گرفتار کیا جائے گا۔

عآپ کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج منظم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی عوام کے ساتھ ملک بھر میں سڑکوں پر اترے گی۔ میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ کل بڑی تعداد میں احتجاج میں شامل ہوں اور اروند کیجریوال کی ایماندارانہ سیاست کی حمایت کریں۔

  • گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے کابینہ وزیر آتشی نے کہا کہ آج ہم سب نے جمہوریت کے قتل کی کوشش دیکھی۔ دو سال سے تحقیقات چل رہی ہیں، لیکن ان دو برسوں کی تفتیش میں نہ تو سی بی آئی اور نہ ہی ای ڈی نے ایک بھی روپیہ برآمد کر سکی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہوتے ہی اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا گیا۔ کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی جانتے ہیں کہ اگر کوئی لیڈر ہے جو انہیں چیلنج کر سکتا ہے تو وہ اروند کیجریوال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی سڑکوں سے عدالت تک جائے گی۔ ہم نے اروند کیجریوال کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ جمعہ کی صبح سپریم کورٹ میں اس کا تذکرہ کیا جائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ اس ملک کا سپریم کورٹ اس ملک کی جمہوریت کی حفاظت کرے گا۔ سپریم کورٹ دیکھے گا کہ کس طرح مرکزی حکومت اس ملک کی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ آتشی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ان کی حمایت کی ہے۔ وہ بھی مظاہرے میں شرکت کرے گی۔

مزید پڑھیں: مودی حکومت کو شکست کا خوف، کیجریوال کی گرفتاری پر لالو کا رد عمل - Lalu Prasad On Kejriwal Arrest

دہلی شراب گھوٹالہ: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی نے گرفتار کر لیا - CM Kejriwal Arrested

شراب گھوٹالہ کیا ہے؟ - What Is Liquor Scam

Last Updated : Mar 22, 2024, 6:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details