اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گھر میں چوری کی نیت سے آئے چوروں نے 10 سالہ بچی کا اغوا کر لیا - Loot Incidence - LOOT INCIDENCE

کیرالہ کے کاسرگوڈ میں ایک 10 سالہ بچی کو اس وقت اغوا کر لیا گیا جب وہ سو رہی تھی۔ یہ واقعہ آج صبح 3 بجے پٹھان کڈ کے اوزینجاولپپو میں پیش آیا۔

چوروں نے 10 سالہ بچی کا اغوا کر لیا
چوروں نے 10 سالہ بچی کا اغوا کر لیا (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 5:41 PM IST

کاسرگوڈ: کیرالہ کے کاسرگوڈ ضلع میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج چوروں نے دل دہلا دینے والی واردات کو انجام دیا۔ دراصل، پٹھان کڈ کے اوزینجاولپپو میں چوروں نے چوری کے دوران 10 سالہ بچی کو اغوا کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی اپنے گھر کے کچن میں سو رہی تھی جب چوروں کی نظر اس کے کان پر پڑ گئی۔ لڑکی نے سونے کی بالیاں پہن رکھی تھیں۔ سونے کی بالیاں چرانے کے خیال سے چوروں نے لڑکی کو اغوا کر کے اس کی بالیاں لوٹ لی۔ بعد میں بدمعاشوں نے لڑکی کو چھوڑ دیا۔ یہ واقعہ آج صبح تقریباً 3 بجے کاسرگوڈ کے اوزنجاولپپو میں پیش آیا۔

خبر کے مطابق صبح تقریباً 3 بجے لڑکی کے دادا نے گھر کا پچھلا دروازہ کھولا اور باہر گائے کے شیڈ میں چلے گئے۔ اسی دوران چوروں نے گھر پر دھاوا بول دیا۔ پھر گھر سے چوری کرنے کے بعد پچھلے دروازے سے بچی کا اغوا کر لیا۔ پھر لڑکی کے کانوں سے سونے کی بالیاں چرانے کے بعد اسے گھر کے قریب ایک سنسان جگہ پر چھوڑ دیا۔ لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ نے آس پاس کے علاقے میں کافی تلاش کی۔ اس دوران لڑکی گھر سے تھوڑی دور فاصلے پر لاوارث پائی گئی۔

اس کی بالیاں غائب تھیں۔ آنکھوں اور گردن پر چوٹ کے نشانات تھے ۔ لڑکی کی ایسی حالت دیکھ کر اس کے گھر والوں اور گاؤں والوں نے اسے علاج کے لیے کنہنگڈ ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ پولس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ وہ چوروں کے بارے میں سراغ حاصل کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details