اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گورکھپور میں 2 موٹر بائیک میں تصادم باپ اور دو بیٹیوں سمیت 5 جاں بحق، 3 کی حالت تشویشناک - FIVE KILLED IN GORAKHPUR ACCIDENT

گزشتہ شب 12 بجے کینٹ تھانہ علاقہ کے موہدی پور پاورہاؤس کے قریب حادثہ دو موٹر بائیک کا تصادم ہوا جس میں 5 اموات ہوئی

گورکھپور میں 2 موٹر بائیک میں تصادم باپ اور دو بیٹیوں سمیت 5 جاں بحق، 3 کی حالت تشویشناک
گورکھپور میں 2 موٹر بائیک میں تصادم باپ اور دو بیٹیوں سمیت 5 جاں بحق، 3 کی حالت تشویشناک (Photo Credit : ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2024, 9:49 AM IST

گورکھپور: جمعہ کی رات تقریباً 12:00 بجے کینٹ تھانہ علاقہ کے موہدی پور پاور ہاؤس کے قریب دو بائک کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے میں باپ اور دو بیٹیوں سمیت کل پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے۔ واقعے میں ایک اور موٹر سائیکل سوار ٹرک سے ٹکرانے کے بعد زخمی ہوگیا۔ پولیس زخمیوں کو ضلع اسپتال لے گئی، لیکن ان کی حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے انہیں علاج کے لیے میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ کرشنا کرونایش اور ایس ایس پی ڈاکٹر گورو گروور میڈیکل کالج پہنچے۔

کینٹ پولیس کے مطابق سورج اور مونو ایک ہی بائک پر منڈان پروگرام سے واپس آرہے تھے۔ وکرانت اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ بائک پر موہدی پور پاور اسٹیشن کی طرف جارہے تھے۔ موحدی پور کینال روڈ کے قریب وکرانت نے بائیک کو کینال روڈ کی طرف موڑنے کی کوشش کی۔ اسی دوران کڑا گھاٹ سے آنے والے سورج اور مونو کی بائک سے ان کی ٹکر ہوگئی۔ حادثے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار تیسرا نوجوان بھی حادثے کا شکار ہونے والی بائک سے ٹکرانے کے بعد ٹرک سے ٹکرا گیا۔ جس میں وہ بری طرح زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور سبھی کو ضلع اسپتال لے گئی تاہم ڈاکٹروں نے ان میں سے پانچ کو مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:گوگل میپ کا سہارا مہنگا پڑ گیا، گوا جا رہے رنجیت داس کو رات بھر جنگل میں گزارنی پڑی

حادثے میں جان گنوانے والوں کی شناخت موہدی پور پاور اسٹیشن کے قریب رہنے والے وکرانت، اس کی 2 سالہ بیٹی لاڈو اور 1 سالہ بیٹی پری کے طور پر ہوئی ہے۔ رستم پور کے مونو چوہان اور بٹیاہاٹا ہنومان مندر کے رہنے والے سورج کی بھی اس حادثے میں موت ہو گئی۔ ان میں مونو ایمبولینس ڈرائیور تھا اور وکرانت صفائی کا کارکن تھا۔ وکرانت کی بیوی نکیتا اور بیٹا انگد (5) زخمی ہیں۔ تاہم دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تیسرے نوجوان کی جیب سے ملے آدھار کارڈ کی بنیاد پر شناخت چنمیانند مشرا کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کی تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details