اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار میں 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کا دوسرا دن، پورنیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے راہل گاندھی - بہار میں یاترا کا دوسرا دن

Bharat Jodo Nyay Yatra in Bihar کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے تحت آج کٹیہار کے دیگھری آئیں گے۔ راہل گاندھی کے مجوزہ دورہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے پنڈال کا جائزہ لیا۔

2nd day of 'Bharat Jodo Nyay Yatra' in Bihar
2nd day of 'Bharat Jodo Nyay Yatra' in Bihar

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 9:53 AM IST

پورنیہ/ کٹیہار:راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' پیر، 29 جنوری کو بہار میں داخل ہوئی۔ آج منگل کو بہار میں یاترا کا دوسرا دن ہے۔ پہلے دن کشن گنج اور ارریہ کے بعد راہل گاندھی کا قافلہ آج پورنیہ پہنچے گا۔ کانگریس کے سابق قومی صدر پورنیہ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی کی نیائے یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے ریاست کے تمام کانگریس ارکان اسمبلی، قانون ساز کونسلر، پارٹی عہدیدار اور کارکنان پورنیہ پہنچ گئے ہیں۔ اس کے بعد نیائے یاترا کٹیہار پہنچے گی۔ رات کا قیام کٹیہار میں ہوگا۔

  • بنگال کے راستے بہار میں داخلہ:

اس سے پہلے پیر کو راہل گاندھی کی یاترا مغربی بنگال کے راستے کشن گنج پہنچے۔ جہاں سے شام کو ارریہ پہنچے۔ دونوں جگہوں پر کانگریس کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ راہل گاندھی کا آج پورنیہ میں جلسہ عام ہے۔ انتظامیہ نے یاترا کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ یاترا کے راستے پر کافی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کانگریس نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو بھی اس یاترا میں شرکت کی دعوت دی تھی، لیکن اس سے پہلے ہی نتیش کمار انڈیا الائنس چھوڑ کر این ڈی اے میں شامل ہو گئے۔

  • کانگریس کے قومی صدر شرکت کریں گے:

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے بھی پورنیہ میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل پیر کو اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کیا تھا۔ راہل گاندھی نے ابھی تک نتیش کمار پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ پورنیہ میں راہل گاندھی نتیش کمار کے معاملے پر کیا کہتے ہیں اس کا سب کو انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details