اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رمضان کی تیاری: ماہ مقدس کی آمد میں کچھ ہی دن باقی، یہ کام ابھی سے کر لیں - 2025 RAMADAN

ماہ رمضان کی آمد سے پہلے اہل اسلام میں خوشی کا ماحول ہے، لوگ ابھی سے اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ماہ صیام کی تیاری
ماہ صیام کی تیاری (Getty Images)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2025, 3:14 PM IST

حیدرآباد:ماہ مقدس کا اصل مقصد مسلمانوں کی بحیثیت امت اصلاح اور تربیت کرنا ہے۔ رمضان مسلمانوں کی روحانی اور دینی تربیت کا مہینہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ اسلامی اجتماعت، اسلامی تہذیب و ثقافت، کھان پان اور پہناوے کے شاندار مظاہرے کا بھی ایک بہترین موقع ہوتا ہے۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مسلم آبادیوں میں بازاروں سمیت گلی کوچہ محلے اور مساجد پر نور ہوجاتے ہیں۔

اس مہینے کے لیے مسلمان دینی نقطہ نظر سے استقبال رمضان کی تیاری کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھ سحری و افطار کے لیے کچن میں ضروری اشیائے خورد و نوش، کپڑوں کی خریداری اور گھروں کی صاف صفائی اور سجاوٹ کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ ایسے میں آئیے ہم ماہ مقدس کے لیے اپنی تیاریوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

خریداری

اس سال رمضان کی آمد موسم گرما میں ہے، روزہ کی حالت میں سخت موسم گرما کی شدت میں عید کی تیاری کرنا نہایت ہی مشکل ہوجاتا ہے، کیونکہ خواتین عید کی تیاری میں کم ازا کم بازار کی تین سےچار چکر لگاتی ہیں، کیونکہ کپڑوں سمیت گھر کی آرائش کا بھی سامان خریدا جاتا ہے۔

لہذا رمضان میں روزے کی حالت میں اور دھوپ کی شدت میں بازار کا دورہ کرنا نہایت ہی مشکل کام ہے اور ہو سکتا ہیکہ آپ کی خریداری ادھوری رہ جائے جس کا اثر آپ کی عید کی تیاری پر پڑ سکتا ہے، جس سے آپ کی عبادت سمیت آپ کی صحت پر بھی اثر پڑے گا۔ بہتر ہوگا کہ آپ رمضان سے قبل ہی خریداری مکمل کرلیں ماہ مقدس میں اپنا وقت عبادت اور طاق راتوں میں صرف کریں۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ کے بعد این ڈی اے کی حکمرانی والی ریاست نے مسلم ملازمین کو رمضان میں کام کے اوقات میں نرمی دی

افطار و سحر کے لیے اشیائے خورد و نوش کی خریداری

کچن کے سامان کی تیاری

ماہ رمضان کے ساتھ ہی کچن میں کئی طرح کی تبدیلیاں آتی ہیں۔ ماہ رمضان میں افطار کی خاص اہمیت ہوتی ہے، جس میں پکوان کا اہم کردار ہوتا ہے، ماہ رمضان میں پیاز، بیسن، میدہ،تیل، کالی مرچ، زیرہ ، چنے کا استعمال زیادہ ہوتا ہے، آپ رمضان سے قبل ان کو زیادہ مقدار میں خرید کر رکھ لیں، تاکہ آپ کے پکوان میں خلل نہ پڑے اور تاخیر نہ ہو مزید یہ کہ گھر کے مرد حضرات کو دھوپ میں چکر لگوانے سے بچایا جاسکے۔

ان باتوں پر آپ عمل کرتے ہیں تو آپ عید کی تیاری کے دوران بازاروں کی بھیڑ سے بچ سکتے ہیں اور عبادت میں زیادہ سے زیادہ وقت صرف کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details