لکھنؤ: اتر پردیش حکومت نے ریاست میں ٹی بی کے کیسز کی شناخت کے لیے ایک مہم کی شروعات کی ہے۔ اس مہم میں ہر ماہ کی 15 تاریخ کو ٹی بی کے مشتبہ کیسز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس مہم کو 'نکشے دیوس' کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت یوپی محکمہ صحت ٹی بی کے مریضوں کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کرے گی، اس مہم کے تحت آشا کارکنان گھر گھر جائیں گی اور مشتبہ کیسوں کی نشاندہی کرنے کی کوشش کریں گی۔ Yogi government started campaign to identify TB cases
پرنسپل سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلتھ پارتھ سارتھی سین شرما نے کہا کہ آشا کارکنوں کے علاوہ آنگن واڑی کارکنان، اے این ایم، کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز (سی ایچ او) اس مہم میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مریضوں کی شناخت کے بعد ان کا مکمل طور پر علاج کیا جائے گا۔ آشا کارکنان مشتبہ کیسز کو قریب ترین صحت اور بہبود کے مراکز میں لائے گی اور CHO اس معاملے کی پرائمری ٹیسٹ کرے گے۔ علامات کے لحاظ سے ٹیسٹوں میں ایچ آئی وی، ذیابیطس شامل ہو سکتے ہیں۔
ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل ڈاکٹرز کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ابھیشیک شکلا نے کہا کہ جلد تشخیص کے ذریعے ٹی بی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ اس لیے یہ مہم ہر ماہ چلائی جائے گی، اس سے ٹی بی کے کیسز کی نشاندہی اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ آشا کارکنان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایک بار جب مریضوں کی شناخت اور رجسٹریشن ہو جائے تو ان کے بینک کی تمام تفصیلات نکشے پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے تاکہ حکومت کی جانب سے انہیں ماہانہ 500 روپے کی مالی امداد دیا جاسکے۔ Yogi government started campaign to identify TB cases
مزید پڑھیں:
پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ 30 فیصد مریضوں کی شناخت اسپتالوں سے ہوتی ہے۔ پرائیویٹ پریکٹیشنرز کو بھی ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ ان کے یہاں آنے والے ٹی بی کے مریضوں سرکاری ہسپتال بھیجیں۔ Yogi government started campaign to identify TB cases
آئی اے این ایس