ETV Bharat / sukhibhava

World Hepatitis Day پاکستان ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے پرعزم، عارف علوی - ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے

علوی نے کہا کہ بروقت کارروائی کے بغیر، پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے جگر کے کینسر کی تباہ کن وبا پھیل سکتی ہے۔ اس کے نتائج تشویشناک ہوں گے، جن میں بہت سی اموات، جگر کے سیروسس کے کیسز اور ملکی معیشت پر بہت بڑا بوجھ پڑھنا شامل ہے۔

عارف علوی
عارف علوی
author img

By

Published : Jul 28, 2023, 12:32 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صدر عارف علوی نے جمعہ کو کہا کہ ان کا ملک لوگوں کی بہتری کے لیے ہیپاٹائٹس کی روک تھام، کنٹرول اور خاتمے کو قومی ترجیح بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہیپاٹائٹس سی کے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرین پاکستان میں ہیں جہاں اس وقت ایک کروڑ سے زائد مریض اس مرض میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری آبادی کی فعال جانچ اور مثبت پائے جانے والوں کے فوری علاج کی ضرورت ہے۔

علوی نے کہا کہ بروقت کارروائی کے بغیر، پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے جگر کے کینسر کی تباہ کن وبا پھیل سکتی ہے۔ اس کے نتائج تشویشناک ہوں گے، جن میں بہت سی اموات، جگر کے سیروسس کے کیسز اور ملکی معیشت پر بہت بڑا بوجھ پڑھنا شامل ہے۔

مزید پڑھیں: Conjunctivitis in Uttar Pradesh تیزی سے پھیل رہے آئی فلو سے کیسے بچیں اور علاج کے کون سے بہتر طریقے اپنائیں

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے اور حالیہ برسوں میں ملک کے صحت مند اور خوشحال مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ ہم ملک بھر میں احتیاطی مداخلتوں پر زور دیتے ہوئے اسکریننگ، جانچ اور علاج کی کوششوں کو بڑھا رہے ہیں۔ ہمیں بیماری کے خطرے کے عوامل کو فوری طور پر حل کرنا چاہیے، جیسے خون کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنانا، خودکار طور پر غیر فعال سرنجوں کا استعمال، اور صحت کی دیکھ بھال سیٹنگس میں سخت میں انفیکشن کنٹرول کے طریقوں کو شامل کرنا ہوگا‘‘۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.