وی ایل سی سی ہیلتھ کیئر پروگرام کی ہیڈ نیوٹریشین ڈاکٹر دیپتی ورما کا کہنا ہے کہ پھل پودے وہ حصہ ہوتا ہے، جس میں بیچ ہوتا ہے اور اگر اس کا استعمال کیا جائے تو یہ ہمارے جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔پھل انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس میں کثیر مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔آئیے ہمارے ماہرین کے ذریعہ بتائے گئے پھلوں کے کچھ مزید فوائد کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
پھلوں کے فوائد
1 پھلوں میں کثیر مقدار فائبر موجود ہوتا ہے۔اس لیے بیٹ کی بیماری، ہائیپوتھائیرایڈیزم، دل کی بیماریوں، ذیابطیس، پی سی او ایس جیسی بیماریوں کے لیے ڈاکٹر پھل کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
2 جو پھل میں قدرتی طور پر چینی کی خاصیت موجود ہوتی ہے اسے فکٹوز کہتے ہیں، جو خون میں انسولین کی سطح کو مستحکم کرتی ہے۔
3 پھل میں وٹامن اور معدنیات جیسے کئی صحتمند مائیکرونیوٹرینٹ موجود ہوتے ہیں جو جسم کے میٹابولک سرگرمیوں کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔
4 پھل میں کثیر مقدار میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور ساتھ ہی گردے میں پتھری ہونے کو روکتا ہے۔
پھل کب کھانے چاہیے؟
پھل کھانے سے ہزار فائدے ہوتے ہیں اور پھلوں کو روزانہ اپنی خوراک میںشامل کرنا ایک صحتمند عادت ہے۔ڈاکٹر دیپتی کہتی ہیں کہ خالی پیٹ میں پھل کھانا صحتمند عمل ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کھالی پیٹ میں پھل کھانے سے خون میں وٹامنز اور معدنیات بہتر طریقے سے جذب ہوتی ہے اور اگر پھل کو کسی دوسرے کھانے کے ساتھ کھایا جائے تو پھل سے ملنے والے وٹامنز اور معدنیات کو جذب کرنے کی خاصیت متاثر ہوسکتی ہے۔
ذیابطیس کے مریض کیسے پھلوں کو اپنی خوراک میں شامل کرسکتے ہیں؟
ذیابطیس میں مبتلا مریض اکثر یہ سوال پوچھتے ہیں کہ وہ پھل کھائیں یا نہیں؟ اور کس مقدار میں پھل کو اپنے خوراک میں شامل کریں؟ کیا پھل خون فشار کی سطح میں اضافہ کریں گے، اس طرح کے کئی سوالات مریضوں کے ذریعہ پوچھے جاتے ہیں۔اس کے جواب میں ہمارے ماہرین بتاتے ہیں کہ ذیابطیس کے مریض یقینی طور پر پھل کھاسکتے ہیں۔پھل خون کو الکلائن بناتے ہیں، جو ہماری اچھی صحت کے لیے اور اچھے میٹابولزم کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔اس کے علاوہ فرکٹوز خون میں گلوکوز کو مستحکم کرنے میں مدد کرتا ہے۔تاہم زیادہ کھانے سے منفی اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔اس لیے ڈاکٹر دیپتی کہتی ہیں کہ ذیابطیس کے مریضوں کو احتیاط کے ساتھ اور صحیح مقدار میں پھل کھانے کا مشورہ دیتی ہیں۔ایک وقت مین 125-150 گرام پھل کھانا چاہیے، اس سے زیادہ نہیں۔
مصنوعی چینی سے بنی مٹھائیوں کے بجائے پھل کھانا ایک صحت بخش آپشن ہے۔دن میں دو بار تازہ موسمی پھل کھانا صحتمند ہوتا ہے اور جیسے کہ کہاوت ہے کہ 'روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے'۔اسی طرح روزانہ ایک پھل کھانا ہماری صحت کے لیے موثر ثابت ہوسکتی ہے۔