ETV Bharat / sukhibhava

World Pulses Day روز مرہ کی خوراک میں دال کیوں شامل کرنا چاہئے؟ جانئے کیا ہیں اس کے فائدے

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 3:26 PM IST

عالمی سطح پر آج 'ورلڈ پلس ڈے' منایا جارہا ہے۔ یہ ہر سال 10 فروری کو منایا جاتا ہے، دال پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ Why should pulses be included in the daily diet? What are its benefits?

روز مرہ کی خوراک میں دال کیوں شامل کرنا چاہئے؟ جانئے کیا ہیں اس کے فائدے

حیدرآباد: ہر سال 10 فروری کو 'ورلڈ پلس ڈے' منایا جاتا ہے، اس کا مقصد لوگوں میں دالوں کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا ہے، اس کا آغاز 2019 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کیا تھا۔ دال دراصل خوردنی بیج ہیں جس کو پھلیاں بھی کہا جاتا ہے۔ آپ اسے اپنی روزمرہ کی خوراک میں روٹی یا چاول کے ساتھ ضرور کھاتے ہوں گے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ہمارے جسم کے لیے کیوں ضروری ہے، آئیے اس مضمون کے ذریعے دال کے فوائس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

دال کھانے کے فائدے

دال سے جسم کو طاقت ملتی ہے

ہم میں سے اکثر لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ دال پروٹین کا بھرپور ذریعہ ہے، اس لیے یہ سبزی خوروں کے لیے ایک اہم غذا ہے کیونکہ وہ گوشت، مچھلی اور انڈے نہیں کھا سکتے۔ پروٹین کی وجہ سے پٹھے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہمارا جسم مضبوط ہوتا ہے۔

دال پیٹ کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے

دال پروٹین، فائبر، مائیکرو نیوٹریئنٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آنتوں کو غذائیت فراہم کرتے ہیں، جس سے ہاضمے میں مسائل پیدا نہیں ہوتے، اس طرح قبض، بدہضمی اور تیزابیت سے نجات ملتی ہے۔

وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے

دال میں فائبر، پروٹین اور پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں جو اسے سپر فوڈ کا درجہ دیتے ہیں۔ اس سے جسم کو مطلوبہ مقدار میں اسٹارچ ملتا ہے اور اس سے توانائی کے جلنے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔ ایسی حالت میں یہ بھوک کو کنٹرول کرنے میں کافی مدد کرتا ہے، پھر آپ کھانا کم کرنے لگتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ وزن کم ہونے لگتا ہے۔

مزید پڑھیں:

دال دل کی بیماری کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے

راجما، مٹر، کابلی چنا اور مونگ کی دال کو روزانہ کی خوراک میں ضرور شامل کریں۔ اس کا باقاعدہ استعمال رگوں میں خراب کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.