ETV Bharat / sukhibhava

Foods To Eat In Morning: خالی پیٹ کون سی غذا کھانی چاہیے

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 12:40 PM IST

بادام، کشمش یا کیلا، کون سی غذا خالی پیٹ کھانی چاہیے؟ جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوں۔ آئیے ماہر غذائیت سے اس مضمون کے ذریعے جانتے ہیں۔

خالی پیٹ کون سی غذا کھانی چاہئے
خالی پیٹ کون سی غذا کھانی چاہئے

حیدرآباد: صبح کا آغاز صحت بخش کھانے سے کرنا چاہیے۔ کچھ لوگ صبح کے وقت بادام کھانے کا مشورہ دیتے ہیں جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ خالی پیٹ کشمش یا کیلے کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ نیوٹریشنسٹ کے مطابق صبح کے وقت کون سی غذا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔

صبح خالی پیٹ کیا پینا چاہیے؟

ماہر غذائیت کے مطابق صبح کا آغاز ایک گلاس پانی سے کرنا چاہیے۔ اس میں کس بھی قسم کی جڑی بوٹی یا گھریلو اشیاء کو شامل نہ کرنا چاہئے۔ ماہرین کے مطابق اٹھنے کے 20 منٹ کے اندر آپ کو ایک کیلا، بادام یا کشمش کھا لینا چاہیے۔ تاہم، مختلف مسائل یا مقاصد کے لیے مختلف غذائیں کھانی چاہیے۔ آئیے ان کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔

صبح خالی پیٹ کیلا کھانا چاہیے

جن لوگوں کو بدہضمی، گیس، بلوٹنگ، کم توانائی کی کارکردگی، کھانے کے بعد مٹھائی کھانے کی خواہش وغیرہ جیسے مسائل ہیں، انہیں دن کی شروعات کیلے کھا کر کرنی چاہیے۔ گر کیلا آپ کی پسند نہیں ہے تو آپ کوئی بھی مقامی اور موسمی پھل کھا سکتے ہیں۔

صبح کے وقت بادام کھانا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے

ذیابیطس، کمزور نظر، کھردری جلد کے شکار افراد کو خالی پیٹ بادام کھانا چاہیے۔ 3-4 بادام ایک برتن میں رات بھر بھگو کر ڈھانپ دیں اور اگلی صبح بادام کا چھلکا اتار کر کھائیں۔

خالی پیٹ کشمش

ماہر غذائیت کے مطابق، اگر آپ کو کم ہیموگلوبین، پی ایم ایس، گیس بلوٹنگ، موڈ میں تبدیلی کے مسائل ہیں، تو دن کی شروعات کالی کشمش سے کرنی چاہئے۔ 6-7 کشمش کو رات بھر پانی میں بھگو کر ڈھانپ دیں اور اسے صبح خالی پیٹ کھائیں۔ اگر غیر معمولی ماہواری کا مسئلہ ہو تو زعفران کے ایک دھاگے کو کشمش میں بھگو کر ماہواری کی تاریخ سے 10 دن پہلے کھائیں۔

صبح کے کھانے کے بعد ناشتہ کب کریں؟

اگر آپ یوگا یا ورزش کرتے ہیں، تو ان غذاؤں کو کھانے کے 15-20 منٹ بعد ناشتہ کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، تھائیرائڈ کی دوا لینے والے افراد کو یہ خوراک دوا لینے کے بعد ہی کھانی چاہیے۔

بھیگے ہوئے بادام کیوں کھانی چاہیے؟

بادام کو بھگو کر کھانے سے جسم کو غذائیت حاصل ہوتی ہے، اور یہ جسم میں موجود فائیٹک ایسڈ کو بھی کم کرتا ہے۔ یہ ایسیڈ زنک اور دیگر غذائی اجزاء کے جذب کو روکتا ہے۔

کیا ہم بھیگے ہوئے بادام یا بھیگی ہوئی کشمش کا پانی پی سکتے ہیں؟

ماہرین غذائیت کے مطابق آپ بھیگی ہوئی کشمش کا پانی پی سکتے ہیں۔ لیکن آپ کو بھیگی ہوئی بادام کا پانی نہیں پینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

کون سی کشمش کھانی چاہیے؟

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ کالی کشمش کو بھگو کر کھانا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ لیکن اگر یہ دستیاب نہ ہو تو بھوری کشمش بھی کھائی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.