ETV Bharat / sukhibhava

Anxiety Symptoms: بے چینی کی شروعاتی علامات - Anxiety symptoms

انزائٹی یعنی بے چینی میں مسلسل اضافہ ڈپریشن کا سبب بن سکتا ہے۔ ایسے میں اس کا بروقت علاج ضروری ہے۔ صحت مند طرز زندگی اور خوراک سے آپ انزائٹی کو کافی حد تک کنٹرول کر سکتے ہیں۔ What are anxiety and its early symptoms?

انزائٹی اور اس کے شروعاتی علامات کیا ہیں

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 12:53 PM IST

حیدرآباد: آج کی بھاگ دوڑ بھری زندگی میں لوگ اپنے صحت کا خیال نہیں رکھ پاتے ہیں جس کی بعض لوگ کئی طرح کی پریشانوں کے شکار ہوجاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے اپنی خوراک اور طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی پریشانی کئی بار ڈپریشن کا باعث بن جاتی ہے۔ ایسی صورت حال میں اس کا بروقت علاج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ صحت مند طرز زندگی اور بہتر خوراک کو آپ اپنے معمولات شامل کرکے انزائٹی کی پریشانیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

انزائٹی کیا ہوتی ہے؟

ہر وقت کسی چیز سے ڈر بنا رہنا۔ کسی کام کے بارے میں سوچ کر پریشان رہنا۔ اکثر چڑچڑاپن محسوس کرنا انزائٹی کی علامت ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ذہن میں کوئی عجیب قسم کا خوف بس جاتا ہے یا کسی دباؤ میں آپ بے چین یا گھبرانے لگتے ہیں تو اسے انزائٹی کی علامت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

انزائٹی اٹیک یا پینک اٹیک کی علامات

پورے جسم میں کپکپاہٹ کا احساس۔ اس کے ساتھ ہی تیز اور مختصر سانس لینا بھی اس کی علامات میں شامل ہے۔ اس اٹیک کے دوران جسم میں کپکپاہٹ محسوس ہونا اور ہارٹ اٹیک جیسی علامات نظر آنا عام بات ہے۔ اس کے علاوہ

  • ٹانگوں کا کپکپانا
  • سانس کا پھولنا
  • گھٹن محسوس کرنا
  • ہمشہ خوف میں رہنا
  • اس کے علاوہ بے چینی بھی اس کی علامات ہوسکتی ہے۔

انزائٹی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ

کاوا کو خوراک میں شامل کریں

کاوا تناؤ، گھبراہٹ اور اضطراب کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ جسمانی اور نفسیاتی سکون کے لیے موثر ہوتا ہے۔

کیمومائل کا استعمال

کیمومائل زیادہ تر چائے کی شکل میں پیا جاتا ہے، کیمومائل ایک جڑی بوٹی ہے، جو جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی سکون دیتی ہے۔

صحت مند کھانے کا انتخاب کریں

جنک فوڈ کے بجائے صحت بخش غذا کا استعمال جسم کو دوبارہ پٹری پر لانے میں مدد کرتا ہے۔ ہری سبزیاں، اناج، پھل اور دودھ کی مصنوعات کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ مناسب غذائیت اور بہتر نیند کے ساتھ صحیح خوراک کو طرز زندگی میں شامل کریں۔

مناسب نیند لیں

اچھی نیند انزائٹی کو دور کر سکتی ہے۔ اگر آپ کو نیند نہیں آتی یا آپ کو نیند آنے میں پریشانی ہوتی ہے تو آپ پرانے طریقے اپنا سکتے ہیں جیسے سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ پینا۔

مزید پڑھیں:

یوگا کی مدد لیں

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذائیں بھی انزائٹی سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ یوگا اور مراقبہ جیسی ورزش کرنے سے دماغ اور جسم کو سکون ملتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.