ETV Bharat / sukhibhava

How to Escape from Mosquito Bites: صحیح رنگ کا لباس، آپ کو مچھروں کے کاٹنے سے بچائے گا

واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مچھر ایڈیِز ایجپٹی سرخ، نارنگی جیسے مخصوص رنگوں کی جانب راغب ہوتے ہیں۔ What Colors Attract Mosquitoes وہیں یہ مچھر سبز، جامنی، نیلے اور سفید رنگوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔ How to Escape from Mosquito Bites

author img

By

Published : Feb 8, 2022, 9:35 AM IST

صحیح رنگ کا لباس، آپ کو مچھروں کے کاٹنے سے بچائے گا

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مچھر کچھ مخصوص رنگ کے لباس کے رنگ سے راغب ہونے کی وجہ سے کاٹتے ہیں، اس بہار اور گرمی کے موسم میں آپ صحیح رنگ کے لباس کا استعمال کرتے ہوئے مچھروں کے کاٹنے سے بچ سکتے ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق مچھر کچھ خاص رنگوں کی جانب راغب ہوتے ہیں اور کچھ رنگوں سے بھاگتے ہیں۔

واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ڈینگی پھیلانے والا مچھر ایڈیِز ایجپٹی سرخ، نارنگی جیسے مخصوص رنگوں کی جانب راغب ہوتے ہیں۔ وہیں یہ مچھر سبز، جامنی، نیلے اور سفید رنگوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔ 4 Colors Avoid Mosquito Bites

محققین کا خیال ہے کہ ان نتائج سے یہ بتانے میں مدد ملے گی کہ مچھر کیسے اپنا ہوسٹ ڈھونڈتا ہے، چونکہ انسانی جلد سے خارج ہونے والا سرخ اور نارنگی رنگ مچھروں کی آنکھوں کے لیے ایک 'سگنل' کی طرح معلوم ہوتا ہے۔ یونیورسٹی میں حیاتیات کے پروفیسر جیفری رفیل بتاتے ہیں کہ ' مچھر مہک یا بو کا استعمال کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے اطراف میں کیا ہے اور پھر وہ اپنے ہوسٹ کو پہچانتے ہیں اور کاٹتے ہیں۔ جب مچھر ،سانس لینے کے دوران ہم سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ CO2 جیسے مرکبات کو سونگھتے ہیں، تب یہ خوشبو ان کی آنکھوں کو مخصوص رنگوں اور دیگر بصری نمونوں کو اسکین کرنے کے لیے متحرک کرتی ہے۔ جس کے بعد انہیں معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ خوشبو ممکنہ طور پر کسی ہوسٹ یا انسان سے وابستہ ہے تب وہ ان کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ What Colors Attract Mosquitoes

نیچر کمیونیکیشنز نامی جریدے میں شائع ہونے والے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مچھر کی سونگھنے کی حس، جسے اولفیکشن کے نام سے جانا جاتا ہے، کیسی ہے اور مچھر کیسے بصری اشارے پر ردعمل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پتہ چلا کہ کون سے رنگ مچھروں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور کون سے نہیں کرتے ہیں۔ ان معلومات کے ذریعہ ہمیں مچھروں کو دور رکھنے کے طریقہ کے بارے میں جاننے میں مدد مل سکتی ہے۔

رفیل نے بتایا کہ ' مچھروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والی پہلی تین اہم چیزیں سانس، پسینہ اور جلد کا درجہ حرارت کے بارے میں ہمیں معلوم تھا۔ لیکن اس تحقیق میں ہمیں اس چوتھی چیز کے بارے میں بھی معلوم ہوا، جو مچھر کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں، وہ ہے سرخ رنگ، جو نہ صرف آپ کے کپڑوں میں پایا جاسکتا ہے بلکہ یہ ہر کسی کے جلد میں بھی پایا جاتا ہے۔ آپ کے جلد کی رنگت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم سب میں سرخ رنگ موجود ہوتا ہے۔' انہوں نے بتایا کہ ہمارے جلد میں موجود ان پرکشش رنگوں کو فلٹر کرنا یا ایسے کپڑے پہننا جو ان رنگوں کو چھپائے، مچھر کے کاٹنے سے بچنے کا ایک اور طریقہ ہوسکتا ہے'۔

محققین نے اپنے تجربہ میں ایک چھوٹے ٹیسٹ چیمبرز میں ایک ایک مچھر کو رکھا اور ان چیمبرز میں ایک مخصوص قسم کے بو کا چھڑکاؤ کیا اور مختلف قسم کے بصری پیٹرن کے نمونے پیش کیے، جیسا کہ رنگین ڈاٹ یا انسانی ہاتھ۔ اس تجربہ میں مچھروں نے اس بو میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور چیمبر کے نچلے حصے میں موجود ان رنگین ڈاٹ کو بھی نظرانداز کردیا۔ چیمبر میں پھر کاربن ڈائی اکسائیڈ(CO2) کا چھڑکاؤ کیا گیا، مچھر نے ان ڈاٹ کو بھی نظر انداز کیا جن کا رنگ سبز، نیلا یا جامنی تھا۔ لیکن اگر ڈاٹ سرخ، نارنگی، سیاہ یا نیلا رنگ کا تھا تب مچھر اس کی جانب اڑ رہے تھے۔

جب رفیل کی ٹیم نے انسانی جلد کے رنگ پگمنٹیشن کارڈز اور ایک محقق کے ننگے ہاتھ کے ساتھ چیمبر کے تجربات کو دوبارہ دہرایا، تب مچھر دوبارہ اس جانب اڑنے لگے لیکن یہ تب ہی ممکن ہوا جب چیمبر میں CO2 کا اسپرے کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Do not Ignore the Frequent Blinking of the Eyes : نوزائیدہ یا چھوٹے بچوں میں آنکھوں کے بار بار چپکنے کا مسئلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.