ETV Bharat / sukhibhava

All-India Institute of Ayurveda: یوپی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید جلد قائم ہوگا

اتر پردیش میں جلد ہی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا قیام عمل آئے گا۔ جو صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک بہترین مرکز ہوگا اور تعلیم، تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال کو فروغ دے گا۔ Uttar Pradesh plans to establish All-India Institute of Ayurveda

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 10:29 PM IST

یوپی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید جلد قائم ہوگا

لکھنؤ: اتر پردیش میں جلد ہی ایک آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (AIIA) قائم ہوگا، جو صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک بہترین مرکز ہوگا اور تعلیم، تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال کو فروغ دے گا۔ آیوروید کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی سی سکسینہ نے کہا کہ اے آئی آئی اے کے لیے ایک تجویز ریاستی حکومت کو بھیجی گئی ہے۔ جس کی منظوری ملنے کے بعد، اے آئی آئی اے کے قیام کے لیے کارروائی شروع کی جائے گی۔ یہ اتر پردیش کا پہلا AIIA ہوگا۔

اے آئی آئی اے، ایمس یا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے جیسا ہی ہوگا، آپ کو بتادیں کہ اے آئی آئی اے آیوروید نظام طب کے تحت پوسٹ گریجویٹ/ڈاکٹرل اور پوسٹ ڈاکٹورل کی تعلیم، تحقیقی سہولیات اور مریضوں کی معیاری دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر سکسینہ نے کہا، ہمیں AIIA قائم کرنے کے لیے تقریباً 15 ایکڑ زمین کی ضرورت ہے۔ ایک بار جب ریاستی حکومت کی جانب سے اس پروجیکٹ کو منظوری مل جائے گی اور زمین کی نشاندہی ہوجائے گی، اس کے فورا بعد بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی منصوبہ بندی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ یہ پروجیکٹ مشرقی اتر پردیش میں شروع ہونے کا امکان ہے اور وارانسی ایک ممکنہ ضلع ہے۔ حتمی فیصلہ ریاستی حکومت کرے گی۔

ڈاکٹر ابھیشیک شکلا، سکریٹری جنرل، ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل ڈاکٹرز نے کہا، "AIIA میں ایک اہم شعبہ قومی اور بین الاقوامی تعاون ہے۔ AIIA آیوروید کا ایک اعلیٰ ادارہ ہے جو تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے طب کی دیگر شاخوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

اتر پردیش میں فی الحال 100 سے زیادہ آیوروید کالج ہیں، جن میں نجی شعبے میں 65 اور گورکھپور میں ایک آیوش یونیورسٹی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.