لکھنؤ: اترپردیش میں ڈاکٹروں کی کمی سے نمٹنے کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے نیشنل ہیلتھ مشن کے ذریعے کنٹریکٹ کے بنیاد پر ریٹائرڈ ڈاکٹروں کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور محکمہ صحت کے وزیر برجیش پاٹھک نے کہا کہ، "جن اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے، ان میں نیشنل ہیلتھ مشن کے ذریعے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جا سکتا ہے۔" UP govt to recruit retired doctors on contract
ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے، اس کے لیے ہسپتالوں میں تمام طرح کے سہولیات فراہم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ جو ادویات ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہیں وہ ادویات خریدے جائیں گے، تاکہ کسی بھی مریض کو پریشانی سے دوچار ہونا نہیں پڑے۔
برجیش پاٹھک نے مزید کہا، "حکومت ادویات کی مقامی خریداری کے لیے اسپتالوں کو بجٹ مختص کر رہی ہے۔ مریضوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کے لیے بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔" UP govt to recruit retired doctors on contract
انہوں نے اعداد و شمار کا اشتراک کرتے ہوئے کہا، "کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز (CHO) کے انتخاب کے لیے ایک سال میں کئی بار امتحان لیا جاتا ہے اور 2017 سے اب تک 9,680 (CHO) کو تربیت دی جا چکی ہے۔" Appointment of retired doctors through National Health Mission
مزید پڑھیں:
برجیش پاٹھک نے مزید کہا، "حکومت نے CHO کو تربیت دینے کے حوالے سے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 2017 سے اب تک 9680 CHO کو منتخب کیا گیا ہے اور انہیں تربیت دی گئی ہے۔ ریاست بھر میں 5000 سے زیادہ CHO کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔ اتر پردیش میں 13,700 سے زیادہ صحت اور تندرستی کے مراکز ہیں۔ ان میں بڑے پیمانے پر سی ایچ اوز کو تعینات کیا جا رہا ہے۔"
ڈاکٹر ابھیشیک شکلا، جنرل سکریٹری، ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل نے کہا، "کنٹریکٹ کی بنیاد پر ریٹائرڈ ڈاکٹروں کی تقرری سے کئی طرح کی مدد ملے گی۔
(آئی اے این ایس)