ETV Bharat / sukhibhava

Students Mental Health یوپی حکومت طلباء کی ذہنی صحت کا جائزہ لے گی

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 5:05 PM IST

اترپردیش حکومت اب سرکاری اسکولوں کے طلباء کی ذہنی صحت اور دماغی سطح کا جائزہ لے گی۔ اس تشخیص سے حکومت کو پرائمری اور سیکنڈری طلباء کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

یوپی حکومت طلباء کی ذہنی صحت کا جائزہ لے گی

لکھنؤ: اترپردیش حکومت اب سرکاری اسکولوں کے طلباء کی ذہنی صحت اور دماغی سطح کا جائزہ لے گی۔ حکام کے مطابق اس تشخیص سے حکومت کو پرائمری اور سیکنڈری طلباء کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی تاکہ وہ مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ اس کے لیے سائیکالوجی بیورو پریاگ راج نے ایک سوالنامہ تیار کیا ہے۔ اسے اسکولوں کو بھیجا جائے گا، جہاں اساتذہ طلباء کے جوابات لیں گے اور انہیں واپس پریاگ راج بھیجیں گے۔ اس کے بعد ماہر نفسیات ان کے جوابات کا جائزہ لیں گے اور اس کی بنیاد پر رپورٹ تیار کریں گے۔ UP Psychology Bureau will evaluate the students

اس حوالے سے ڈائرکٹر اوشا چندرا سائیکالوجی بیورو، اتر پردیش نے کہا، "ہمارا واحد مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں طلباء تعلیمی لحاظ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ ہمارے ماہرین نے زیر تعلیم طلباء کی ذہنی صحت اور ذہانت کا اندازہ لگانے کے لیے ایک سوالنامہ تیار کیا ہے۔ ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ طلباء کو اسکول کی سطح پر کوئی مسئلہ درپیش ہے یا والدین کے ساتھ درپیش مسائل سے وہ پیچھڑ رہا ہے۔ UP Psychology Bureau will evaluate the students

سائیکالوجی بیورو کے دفتر سے سوالات کا مسودہ تمام 75 اضلاع کے بیسک ایجوکیشن آفیسرز کو بھیج دیا گیا ہے۔ اساتذہ کو یہ ذمہ داری دی جائے گی کہ وہ طلباء کے جوابات کی بنیاد پر بچوں کی ذہنی صحت کا جائزہ لیں۔ ابتدائی طور پر یہ مشق ہر ضلع کے 150 اسکولوں میں کی جائے گی۔ آہستہ آہستہ اسے تمام سرکاری سکولوں میں شامل کیا جائے گا۔ UP Psychology Bureau will evaluate the students

مزید پڑھیں:

سائیکالوجی بیورو کے ماہرین طلباء کے جوابات کا جائزہ لیں گے اور ایک رپورٹ تیار کریں گے جس میں مسائل (اگر کوئی ہیں) کو حل کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ اس کے بعد طلباء کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مشق کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی لحاظ سے کمزور بچوں کو دوسرے طلباء کے برابر بنانے کے لیے خصوصی منصوبہ تیار کیا جائے گا۔بیسک ایجوکیشن افسران کو بھیجے گئے خط کے مطابق ذہنی صحت کی تشخیص کا ڈیٹا خفیہ رہے گا۔ UP Psychology Bureau will evaluate the students

مزید پڑھیں:

آئی اے این ایس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.