ETV Bharat / sukhibhava

New study: غیر ویکسین شدہ افراد ویکسین لینے والوں میں کورونا کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں - غیر ویکسین شدہ افراد ویکسین شدہ کے لیے خطرہ

ایک تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ویکسین نہیں لیتے ہیں وہ اپنے ساتھ ساتھ ویکسین لینے والے افراد کے لیے خطرہ پیدا کرسکتے ہیں۔ Unvaccinated People Increase COVID-19 Risk

غیر ویکسین شدہ افراد ویکسین لینے والوں میں کورونا کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں

author img

By

Published : Apr 25, 2022, 5:09 PM IST

پیر کو شائع ہونے والی ایک ماڈلنگ اسٹڈی کے مطابق جن لوگوں نے کورونا کا ویکسین نہیں لیا ہے وہ ان لوگوں کے لیے خطرہ کا باعث بن سکتے ہیں، جنہوں نے کورونا کے خلاف کووڈ ویکسن کا ٹیکہ لگایا ہے اور خاص طور پر جب ویکسین لینے والوں کی تعداد زیاد ہے۔کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی کے محققین نے سارس کو وی 2 جیسی وبائی مرض کے حرکیات کو سمجھنے کے لیے غیر ویکسین شدہ افراد اور ویکسین شدہ افراد کے اوپر ایک سادہ ماڈل کا استعمال کیا۔ Unvaccinated People Increase COVID-19 Risk

ٹورنٹو یونیورسٹی کے ڈلا لانا اسکول آف پبلک ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ فِسمین نے کہا کہ' ویکسین مینڈیٹ کے بہت سے مخالفین نے ویکسین لینے کو ایک انفرادی انتخاب کے طور پر لیا ہے۔ تاہم ہم نے پایا ہے کہ ویکسینیشن نہیں لینے والے لوگوں کی یہ پسند ان لوگوں کے لیے خطرہ پیدا کرسکتی ہے جو لوگ ویکسین لگاتے ہیں'

کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ جب غیر ویکسین شدہ افراد انہی لوگوں کے درمیان رہتے ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لی ہے تب ٹیکہ لینے والے افراد کو کم خطرہ ہوتا ہے۔ تاہم جب ویکسین لینے والے افراد کو غیر ویکسین شدہ افراد کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو ٹیکہ لگانے والے لوگ کافی بڑی تعداد میں نئے انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔ چاہے ٹیکہ لینے والے افراد کی تعداد زیادہ کیوں نہ ہو۔

اس مطالعہ کے مصنفین نے نوٹ کیا کہ ' ٹیکہ نہیں لینے والے لوگوں کی وجہ سے ہونے والا خطرہ صرف انہیں نقصان نہیں پہنچاتا ہے، دوسرے لفظوں میں کہیں تو ویکسینیشن کو ترک کرنے سے صرف ان لوگوں کو خطرہ نہیں ہوگا جو یہ ویکسین لینے کے حق میں نہیں ہے بلکہ یہ خطرہ ان کے اطراف میں موجود لوگوں کو بھی ہوگا'۔ انہوں نے کہا کہ جو ویکسین لینے کے حق میں ہے اور جو ویکسین لینے کے حق میں نہیں ہیں دونوں کے لیے ویکسینیشن کی پالیسی کی تشکیل کے وقت مساوات اور انصاف کے بارے میں غور کرنے کی ضرورت ہے'۔

مزید پڑھیں: Fourth Covid Wave: کیا بھارت میں کووڈ کی چوتھی لہر آنے والی ہے؟

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.