حیدرآباد: آج کل کے مصروف طرز زندگی کی وجہ سے لوگ اپنی صحت پر توجہ دینے سے قاصر ہیں۔ ایک اچھی اور بہتر زندگی جینے کی چاہت میں زیادہ تر وقت کام کرنے میں نکل جاتا ہے ، لیکن اگر آپ کی صحت اچھی نہیں ہے تو آپ اس عالی شان زندگی کا کیا کریں گے۔ لہذا صحت پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ کئی بار ہم اپنی مصروف ترین زندگی کی وجہ چھوٹے چھوٹے مسئلے کو نظرانداز کرتے چلے جاتے ہیں جو بعد میں ایک بڑی بیماری بن جاتی ہے۔ ہمارے جسم کا ہر حصہ بہت اہم ہے۔ اگر جسم کا ایک بھی حصہ ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتا ہے، تو یہ ہماری پوری صحت اور جسم کے دیگر حصوں کو متاثر کرتا ہے۔ ہمارے جسم کا ایک اہم حصہ ہمارا جگر ہے۔ ان دنوں بہت سے لوگ فیٹی جگر جیسی بیماری میں مبتلا ہیں اور اس کی بنیادی وجہ خراب طرز زندگی اور بہتر غذا کو اپنے خوراک میں شامل نہیں کرنا ہے۔
فیٹی لیور کیا ہے؟
آپ کو بتاتے چلیں کہ فیٹی لیور کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب ہمارے جگر کے ارد گرد بڑی مقدار میں فیٹ جمع ہوجاتی ہے۔ جگر کے ارد گرد فیٹ کی عام مقدار جمع ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن جب فیٹ کی مقدار ہمارے جگر کے وزن سے زیادہ ہو جاتے ہیں۔ تو اس حالت کو طب میں فیٹی لیور کہتے ہیں۔ یہی نہیں اس کے علاوہ اور بھی بہت سی وجوہات ہیں جو فیٹی لیور کی وجہ ہوتی ہیں، تو آئیے جانتے ہیں فیٹی لیور کی وجوہات کیا ہیں۔
فیٹی جگر کی وجوہات:
فاسٹ فوڈ اور بہت تلی ہوئی غذا کو اپنے خوراک میں شامل کرنا
ناقص گوشت اور گندے پانی کا استعمال
بہت زیادہ مسالح دار کھانے کا استعمال
وٹامن بی کی کمی
شراب نوشی
کولیسٹرول والی غذا کو خوراک میں شامل کرنا
پانی میں کلورین کی مقدار
اینٹی بائیوٹکس کا زیادہ استعمال
ملیریا، ٹائفائڈ سے متاثر ہونا
کاسمیٹکس کو بہت زیادہ استعمال کرنا
ہیپٹائٹس اے ، بی یا سی انفیکشن
خراب طرز زندگی
مزید پڑھیں:
فیٹی لیور کی علامات
پیٹ میں سوجن
سینے میں جلن اور بھاری پن کا احساس
جگر کے حصے میں دبانے پر درد کا احساس
گیس اور بدہضمی کی حالت
بھوک میں کمی
تھکاوٹ محسوس کرنا
منہ کا خراب ذائقہ