ETV Bharat / sukhibhava

مانسون کے لیے اپنے گھر کو کیسے تیار کریں - مانسون کے لیے اپنے گھر کو کیسے تیار کریں

مانسون میں ہمارے گھر کے اندرونی حصہ کا مزاج بھی موسم کی طرح بدلتا رہتا ہے۔ مانسون میں تیز یا ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس موسم میں جہاں ایک طرف ہمیں باہر کی ہوا اور دن کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم اپنے کھڑکی اور دروازے کھول لیتے ہیں، وہیں اگلے ہی پل بارش کی تیز بوندوں سے گھر کی اشیاء کو بچانے کے لیے اپنے دروازے اور کھڑکیوں کو بند کرنا پڑتا ہے۔ یہ موسم ہی کچھ ایسا ہوتا ہے تو ایسے موسم میں ہمیں کس طرح سے اپنے گھر کو تیار کرنا چاہیے۔ آئیے جانتے ہیں کہ 'آئی دا سینٹر فار اپلائیڈ آرٹس کی کیریٹیو ڈائریکٹر پونم کرلا سے۔

مانسون کے لیے اپنے گھر کو کیسے تیار کریں

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 4:54 PM IST

ملک میں مانسون کا آغاز ہوچکا ہے۔ بارش کی وجہ سے جہاں ہر طرف ہریالی محسوس ہوتی ہیں، وہیں اس موسم میں لوگوں کو گھر کے چھت سے پانی ٹپکنے اور پھپھوندی لگنے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ لیکن اس مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ اس موسم کے لیے اپنے گھر کو تیار کرسکتے ہیں۔

موسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے پھیپھڑوں میں دائمی رکاوٹ کے مرض(سی او پی ڈی) سے متاثر مریضوں کو سانس لینے میں مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں سے متعلق ایک طبی حالت ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ بگڑتا جاتا ہے۔جس کے نتیجے میں اس سے متاثر شخص کو کھانسی، سردی، سانس لینے میں تکلیف اور سینے میں جکڑن جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ تو بات ہوئی طبی صورتحال کی، لیکن اس کے علاوہ مانسون میں ہمارے گھر کے اندرونی حصہ کا مزاج بھی موسم کی طرح بدلتا رہتا ہے۔ مانسون میں تیز یا ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس موسم میں جہاں ایک طرف ہمیں باہر کی ہوا اور دن کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم اپنے کھڑکی اور دروازے کھول لیتے ہیں، وہیں اگلے ہی پل بارش کی تیز بوندوں سے گھر کی اشیاء کو بچانے کے لیے اپنے دروازے اور کھڑکیوں کو بند کرنا پڑتا ہے۔ یہ موسم ہی کچھ ایسا ہوتا ہے۔

اپنی فرینچر کو دوبارہ پینٹ کریں

مانسون میں نمی کے باعث دیمک یا دیگر قسم کے کیڑے آپ کے پسندیدہ لکڑی کے میز اور دھات کی کرسی پر حملہ کرنے کا انتظار کرتے ہیں۔ایسے میں ان فرنیچر پر پینٹ کرنے سے آپ کی پسندیدہ اور خوبصورت چیزیں اس طرح کے کیڑوں کا شکار ہونے سے محفوظ ہوجاتی ہیں۔ لیمینیٹیڈ پینٹ، وارنش اور لیکویر کی کوٹنگ فرنیچر کو دوسری جلد دیتی ہے اور کیڑوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

دریچہ کو خوبصورت بنائے

بھارت میں مانسون کا موسم بے حد ہی خوبصورت اور شاندار ہوتا ہے۔یہ سال کا وہ وقت ہوتا ہے جب ہم اپنی کھڑکیوں کے پاس وقت گزارنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ایسے میں اگر آپ کھڑکی پر رولر بلائنڈز، ملٹی لیئر والے پردے لگاتے ہیں تو یہ آپ کی کھڑکی میں چار چاند لگادے گی۔

مزید پڑھیں:آپ کا شوق آپ کو کبھی بوڑھا ہونے نہیں دے گا

ایک اچھا کافی ٹیبل لینا آپ کے مزاج کو بدل دے گا

مانسون میں ہونے والے دلچسپ اور زبردست تجربے آپ کو تمام زندگی یاد رہتے ہیں۔ ایسے میں آگر آپ کی بالکونی میں خوبصورت فرنیچر کے ساتھ چھوٹا سا پیارا کافی ٹیبل ہو تو یہ آپ کے اس تجربے کو مزید خوشگوار بنادے گا۔ اس کے ساتھ آپ اپنی بالکونی میں پودے بھی لگاسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.