حیدرآباد: تیزابیت کا مسئلہ آج کل عام بات ہے، جس کی وجہ سے آپ کو بدہضمی، اپھارہ اور متلی کا احساس ہوتا ہے اور آپ کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسی صورتحال میں آج ہم آپ کے لیے تیزابیت کے مسئلے سے نجات کے لیے چند موثر گھریلو نسخے لیکر آئیں ہیں۔
ادرک کا ٹکڑا
ادرک میں اینٹی انفلیمیٹری کی خصوصیات پائی جاتی ہے، جو تیزابیت کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ آپ ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا چبا سکتے ہیں یا اسے اپنی چائے میں شامل کر سکتے ہیں۔
ایلو سے تیزابیت میں راحت ملتا ہے
ایلو ویرا کا جوس تیزابیت کی وجہ سے ہونے والی سوزش اور جلن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کھانے سے 20 منٹ پہلے 1/4 کپ ایلو ویرا کا جوس پی لیں تیزابیت سے راحت ملے گی۔
کیلا تیزابیت کو دور کرتا ہے
کیلے کا جسم پر قدرتی اینٹاسڈ کا اثر ہوتا ہے، جو تیزابیت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تیزابیت سے فوری آرام کے لیے کیلے کو اپنے خوراک میں شامل کریں، یا کیلے کی اسموتھی بناکر کھائیں۔
سیب کا سرکہ تیزابیت میں فائدہ مند
تیزابیت کے معاملے میں سیب کا سرکہ پیٹ کے پی ایچ کو متوازن کرنے اور تیزابیت کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ ایپل سائڈر سرکہ ایک گلاس پانی میں ملا کر کھانے سے پہلے پی لیں۔
مزید پڑھیں:
سونف تیزابیت سے محفوظ رکھتا ہے
سونف میں اینتھول نامی ایک مرکب ہوتا ہے جو سوزش کو کم کرنے اور معدے کو سکون پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔ سونف چبا لیں یا کھانے کے بعد سونف کی چائے پی لیں۔