ETV Bharat / sukhibhava

Heart Patients Increase In India یہ چار غذائیں دل کے لیے خطرناک ہیں

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 10:30 PM IST

بھارت میں دل کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے لیے یہاں کے لوگ خود ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ اپنی کھانے کی عادات میں تبدیلی نہیں کر پا رہے ہیں جس کی وجہ سے مسلسل ہارٹ اٹیک کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔ These four foods are dangerous for the heart.

یہ چار غذائیں دل کے لیے خطرناک ہیں
یہ چار غذائیں دل کے لیے خطرناک ہیں

حیدرآباد: بھارت میں دل کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے لیے بھارت کے لوگ خود ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ اپنی کھانے کی عادات میں تبدیلی نہیں کر پا رہے ہیں۔ دل کی بیماری عام طور پر ہائی کولیسٹرول سے شروع ہوتی ہے اور رگوں میں بلاکیج تک پہنچ جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک، کورونری آرٹری ڈیزیز، جیسے کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو بعض اوقات میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ تو آئیے اس حوالے سے کچھ معلومات حاصل کرتے ہیں۔

دل کو صحت مند رکھنے کے لیے ان چیزوں سے پرہیز کرنا ضروری ہے

سگریٹ نوشی اور شراب

اکثر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سگریٹ اور الکحل ہمارے پھیپھڑوں اور جگر کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جو کہ کافی حد تک درست بھی ہے، تاہم یہ ہمارے دل کو بھی متاثر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہائی بی پی، ہارٹ فیل جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ جتنی جلدی آپ ان بری عادتوں کو چھوڑیں گے اتنا ہی آپ کے لئے بہتر ہوگا۔

سافٹ ڈرنکس

بعض اوقات میں ہم خود کو تروتازہ رکھنے کے لیے سافٹ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس میں سوڈا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے دل کو تکلیف پہنچتی ہے۔ جو لوگ اس کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ نارمل لوگوں سے کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔

آئلی غذا

آئلی کھانوں کا رجحان بھارت میں کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس کا ٹیسٹ چاہے کتنا ہی لذیذ کیوں نہ ہو یہ صحت کے لیے ہمیشہ خطرناک ہوتا ہے، اس کی وجہ سے خراب کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے جو ہارٹ اٹیک کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ بھی فاسٹ یا جنک فوڈ کھانا پسند کرتے ہیں تو اس سے فوری پرہیز کریں۔

مزید پڑھیں:

پروسیسڈ گوشت

آج کل لوگوں میں پراسیسڈ گوشت کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اکثر لوگ پروٹین حاصل کرنے کی خواہش میں کثیر مقدار میں گوشت کو خوراک میں شامل کرتے ہیں۔ لیکن پراسیسڈ گوشت میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ پیدا کر سکتا ہے اور بعد ازاں ہارٹ اٹیک کا مسئلہ بن سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.