ETV Bharat / sukhibhava

This Food Beneficial For Heart Patients: دل کو صحت مند رکھنے کے لیے ان غذاؤں کو خوراک میں شامل کریں

دل ہمارے جسم کے اہم حصوں میں سے ایک ہے۔ اگر یہ صحت مند ہے تو ہمارا جسم بھی صحت مند رہے گا۔ یہاں ہم آپ کو پانچ غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہیں آپ اپنے دل کی صحت کے لیے اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرسکتے ہیں۔ these foods Include in your diet for heart health

دل کو صحت مند رکھنے کے لیے ان غذاؤں کو خوراک میں شامل کریں

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 8:18 PM IST

حیدرآباد: بھارت میں دل کے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ چند سالوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ نوجوان بڑی تعداد میں دل کی بیماری اور ہارٹ اٹیک کے شکار ہو رہے ہیں۔ غلط خوراک اور طرز زندگی لوگوں میں موٹاپے، ذیابیطس، کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کے مسائل پیدا کررہے ہیں۔ جو بعد میں دل کی بیماریوں کے سبب بن رہے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی غذاؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہیں آپ اپنی خوراک میں شامل کر کے دل کے امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ہری سبزیاں

ہری سبزیا صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہوتے ہیں، تاہم یہ آپ کے دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہوتے ہیں۔ وہیں یہ سبزیاں اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، جو جسم کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ان میں کیل، بروکولی اور پالک جیسی سبزیاں فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرتی ہیں اور امراض قلب سے محفوظ رکھتی ہیں۔

بیر

بیریز میں کیلوریز کم اور غذائی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں۔ اس میں بہت سے ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کو فروغ دیتے ہیں اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔ جامن، بلیو بیری اور اسٹرابیری میں اینتھوسیانین نامی عنصر پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ پھل رنگین ہوتے ہیں۔ یہ پھل جسم سے سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور دل کو دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

اوٹس

اوٹس میں بڑی مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں بیٹا گلوکن نامی فائبر ہوتا ہے جو آنتوں میں ایک گاڑھا جیل جیسا مادہ بناتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے جسم کا خراب کولیسٹرول باہر نکل جاتا ہے، بعض تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اپنی غذا میں اوٹس کو شامل کرکے خراب کولیسٹرول کو روکا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

Tuberculosis Disease ٹی بی کے مریض ان اشیا کو اپنی خوراک میں شامل کریں

گری دار میوے اور بیج

نٹ اور بیج صحت مند چکنائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، اس میں فائبر کے ساتھ مونو سیچوریٹڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں، گری دار میوے جیسے بادام، اخروٹ، چیا سڈس اور سن کے بیج اینٹی آکسیڈنٹس اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں اور دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.