ETV Bharat / sukhibhava

Corona Cases In India پانچ غذائیں قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار - Corona cases increase in India

کورونا کے معاملات میں پھر تیزی سے ضافہ ہورہا ہے، ایسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ اپنے جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں تو اس وائرل بیماری سے محفوظ ہوسکتے ہیں۔ These five foods help in increasing immunity

یہ پانچ غذائیں قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 7:36 PM IST

حیدرآباد: عالمی سطح پر ایک بار پھر سے کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بھارت میں بھی کووڈ-19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ ایسے میں ہمیں ایک بار پھر سے کورونا پروٹوکال پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے ماسک کا استعمال شروع کریں اور اپنے ہاتھ کو بار بار صابن سے دھوئیں۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں نے کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں لے لی ہوں گی لیکن پھر بھی وائرل انفیکشن کا خطرہ برقرار ہے۔ ایسے میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنی قوت مدافعت میں اضافہ کریں۔ تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سی غذائیں ہیں جنہیں کھانے سے قوت مدافعت میں تیزی سے ضافہ ہوتا ہے۔

ہلدی

ہلدی بھارت میں تقریباً ہر گھر میں کھائی جاتی ہے، اس مصالح میں بہت سی ادویات اور آیورویدک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو لوگ اس مصالح کو باقاعدگی سے کھاتے ہیں ان کے جسم کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔

بروکولی

ہری سبزیوں میں بروکولی کو بہت طاقتور سمجھا جاتا ہے جو بیماریوں سے لڑنے میں بہت موثر ہے۔ اس میں سلفورافین نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے، جو ہمارے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

پالک

پالک ایک بہت ہی غذائیت سے بھرپور سبز پتوں والی سبزی ہے۔ اس میں کئی قسم کے ضروری اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو ہمیں وائرل بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کا رس صحت کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

گرین ٹی

گرین ٹی کو بہت سے مشروبات میں صحت بخش سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں کیفین کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ قوت مدافعت بڑھانا چاہتے ہیں تو روزانہ 2 کپ گرین ٹی لیں۔

سورج مکھی کے بیج

سورج مکھی کے بیجوں سے تیل نکالا جاتا ہے اور اسے کوکنگ آئل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اسی طرح آپ اسے سلاد میں ملا کر یا چھیل کر براہ راست کھا سکتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس بیماریوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.