ETV Bharat / sukhibhava

New Study: مینوپاز کے بعد ہونے والے موٹاپے کو روکنے کے لیے پیری مینوپاز کا وقت اہم - پیری مینوپاز کا وقت اہم

دی نارتھ امریکن مینوپاز سوسائٹی ( این اے ایم ایس) کے جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر خواتین مینوپاز کے بعد ہونے والے موٹاپے سے بچنا چاہتی ہیں تو وہ پیری مینوپاز کے وقت سے ہی اپنی صحت کا خیال کرنا شروع کر دیں۔ مینوپاز سے پہلے جسم بہت مختلف طریقے سے برتاؤ کرنا شروع کردیتا ہے اور بہت سی خواتین میں ماہواری کے حقیقی طور پر رکنے سے بہت پہلے ہی اس کی علامات شروع ہو جاتی ہیں۔ اس مرحلے کو پیری مینوپاز کہا جاتا ہے۔ Menopausal weight gain

author img

By

Published : Mar 4, 2022, 3:33 PM IST

خواتین کے جسم میں مینوپاز کے وقت تیزی سے منفی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ انہیں اس حالات میں کبھی بہت گرمی اور کبھی بہت ٹھنڈ محسوس ہوتی ہے اور زیادہ تر خواتین میں آسٹیوپوروسس اور دل کی بیماری جیسی دائمی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مینوپاز سے گزرنے والی زیاد تر خواتین وزن بڑھنے کی شکایت بھی کرتی ہیں۔

اس دوران جسم بہت مختلف طریقے سے برتاؤ کرنا شروع کر سکتا ہے اور بہت سی خواتین میں ماہواری کے حقیقی طور پر رکنے سے بہت پہلے ہی اس کی علامات شروع ہو جاتی ہیں، اس مرحلے کو پیری مینوپاز کہا جاتا ہے۔ آئیے مینوپاز سے متعلق ایک تحقیق پر نظر ڈالتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ خواتین پیری مینوپاز کے وقت کن عوامل پر عمل کرکے مینوپاز کے وقت بڑھنے والے وزن سے بچ سکتی ہیں۔ Perimenopause Phase

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایک بہتر طرز زندگی ان مسائل کو کم کرسکتی ہے اور پیری مینوپاز کے دوران یہی سب سے زیادہ قیمتی چیز ہوتی ہے۔ اس تحقیق کو دی نارتھ امریکن مینوپاز سوسائٹی ( این اے ایم ایس) کے جرنل میں شائع کیا گیا تھا۔

اس مطالعہ میں مینوپاز کی منفی علامات پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مینوپاز سے پہلے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کا تعلق خراب معیار زندگی سے ہے، جسے پیری مینوپاز بھی کہا جاتا ہے۔ مطالعہ کے مطابق مینوپاز کے وقت جسم میں چربی کی مقدار میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ معدہ کی اطراف میں بھی چربی بڑھنے لگتی ہے اور ان تبدیلیوں کے لیے پیری مینوپاز ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کچھ مطالعات میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ مینوپاز 'لین ماس' اور بون ماس کو بھی نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بات سب جانتے ہیں کہ آرام اور ورزش کرنے کے دوران توانائی کا خرچ عمر کے ساتھ کم ہوجاتا ہے، لیکن کچھ مطالعات کے مطابق پیری مینو پاز اکیلے ہی میٹابولزم کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس نئی تحقیق میں محققین نے مینوپاز کے تمام مراحل( پری مینوپاز، پیری مینوپاز اور پوسٹ مینوپاز) سے گزرنے والی خواتین کا جائزہ لیا تاکہ ان کے جسم میں آرام اور ورزش کرنے کے دوران ہونے والی تبدیلیوں اور جسم کی ساخت پر مرتب ہونے والے اثرات کو سمجھا جاسکے۔ اس تحقیق کا دوسرا مقصد مینوپاز اور جسمانی ساخت کے درمیان کے تعلقات کو سمجھنا اور غذائی عادات، غیر جسمانی سرگرمی اور نیند جیسے طرز زندگی کے عوامل کو منتخب کرنا کیونکہ یہ جسم کی ساخت اور میٹابولزم میں ہورہی تبدیلیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جس کے بعد محققین نے سمجھا کہ طرز زندگی کو بہتر بنانے والا راستہ پیری مینوپاز کے دروازے سے ہوکر ہی گزرتا ہے، کیونکہ اس گروپ کی خواتین میں فیٹ بڑھنے لگتا ہے، ان کی لین باڈی ماس میں بھی گرواٹ آجاتی ہے اور یہ آہستہ آہستہ موٹاپے کا شکار ہونے لگتی ہے۔ اس لیے یہ وقت خواتین کی صحت کے لیے اہم موڈ ثابت ہوتا ہے۔ خواتین کے جسم میں پری مینوپاز اور پیری مینوپاز کے درمیان ہی سب سے بڑی تبدیلیاں دیکھی جاتی ہیں، اس دوران ہی وہ موٹاپے کا شکار ہونے لگتی ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پیری مینوپاز ان تبدیلیوں کی وجہ بنتی ہیں اور پوسٹ مینوپاز کے بعد یہ تبدیلیاں ایک عام حالت اختیار کرلیتی ہے۔

ان ناپسندیدہ تبدیلیوں کو روکنے کے لیے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ مینوپاز سے گزر رہی خواتین ایسی سرگرمیوں میں مصروف رہیں جو لین ماس کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں جیسے ورزش کرنا۔

مزید پڑھیں: پریمیچور مینوپاز کیسے ایک خاتون کی جسمانی اور ذہنی زندگی کو بدل دیتا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.