ETV Bharat / sukhibhava

NMCH Superintendent Suspended: بہار کے وزیر صحت اور آئی ایم اے کے درمیان کشیدگی

نالندہ میڈیکل کالج اسپتال سپرنٹنڈنٹ ونود کمار سنگھ کے خلاف کارروائی کے بعد انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی درست نہیں ہے۔ NMCH Superintendent Suspended

بہار کے وزیر صحت اور آئی ایم اے کے درمیان کشیدگی

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 2:59 PM IST

پٹنہ: وزیر صحت تیجسوی یادو نے نالندہ میڈیکل کالج اسپتال (این ایم سی ایچ) میں اچانک معائنہ کے دوران سامنے آئے بدانتظامی سے ناراض ہوکر اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ونود کمار سنگھ کو گزشتہ روز معطل کردیا، اس کے بعد سے وزیر اور ڈاکٹروں کے درمیان تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ Tension between Bihar Health Minister and IMA

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) بہار کے ڈاکٹروں کی تنظیم نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ تیجسوی نے ڈاکٹروں کو مشورہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ جہاں جانا چاہتے ہیں جائیں، لیکن فیصلہ نہیں بدلے گا۔

دراصل یہ معاملہ جمعرات کے روز کا ہے، جب نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت تیجسوی یادو NMCH کا اچانک معائنہ کرنے پہنچے تھے، معائنہ کے دوران ہسپتال میں کئی خامیاں پائی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ مریضوں کی جانب سے کئی طرح کی شکایات بھی سامنے آئی تھی۔ ان تمام شکایات کے بعد وزیر صحت نے NMCH سپرنٹنڈنٹ ونود سنگھ کو معطل کر دیا تھا۔

ریاست کے وزیر صحت تیجسوی یادو نے ایک بیان میں کہا کہ NMCH کے سپرنٹنڈنٹ کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ ڈینگو وارڈ کہاں ہے۔ اس لیے معطلی کی کارروائی کی گئی ہے۔ وہیں ڈاکٹر کی معطلی واپس نہیں لی گئی تو احتجاج کی انتباہ پر، تیجسوی نے کہا کہ غلط کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ریاست میں برسوں سے 705 ڈاکٹر لاپتہ ہیں، پھر آئی ایم اے کیوں خاموش ہے؟

مزید پڑھیں:

تیجسوی کے ان الزامات کے بعد آئی ایم اے اب کھل کر سامنے آگیا ہے۔ آئی ایم اے کا کہنا ہے کہ حقائق سے ہٹ کر بیان دے کر اور محکمہ صحت کی غلط کاریوں کی سزا ڈاکٹروں کو دے کر صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ Tension between Bihar Health Minister and IMA

آئی ایم اے اور ڈاکٹر ونود سنگھ کے مطابق وہ خود نائب وزیر اعلیٰ کی ٹیم کو ڈینگو وارڈ لے کر گئے تھے۔ اور جہاں تک 705 مفرور ڈاکٹروں کا معاملہ ہے، آئی ایم اے نے اس سلسلے میں قصوروار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ پہلے ہی کرچکا ہے۔

آئی ایم اے بہار کے سابق صدر اجے کمار کا بھی ماننا ہے کہ صفائی کو دیکھنا ڈاکٹروں کا کام نہیں ہے۔ اس کا ایک الگ نظام ہے۔ ویسے اب یہ سوال بھی اٹھ رہے ہیں کہ کیا وزیر اور ڈاکٹروں کے آمنے سامنے آنے کے بعد ریاست میں صحت کا نظام بہتر ہوگا؟

آئی اے این ایس

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.