ETV Bharat / sukhibhava

school students sick in Tamil Nadu: زہریلی گیس سے بیمار 100 طلباء کی حالت مستحکم - زہریلی گیس سے طلبا بیمار

تمل ناڈو کے کرشنا گری میں ایک کارپوریشن مڈل اسکول کے 100 طلباء سیپٹک ٹینک سے گیس کے اخراج ہونے سے بیمار پڑگئے، جنہیں ہوسور کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، حالانکہ اب ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

زہریلی گیس سے بیمار 100 طلباء کی حالت مستحکم

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 5:40 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کے کرشنا گری میں ایک کارپوریشن مڈل اسکول کے 100 طلباء سیپٹک ٹینک سے گیس کے اخراج ہونے سے بیمار پڑگئے، جنہیں ہوسور کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، حالانکہ اب ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ ہسپتال کے حکام نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔

اسپتال کے حکام کے مطابق، جمعہ کی دوپہر اسکول کے احاطے میں واقع ایک سیپٹک ٹینک سے گیس کے اخراج ہونے سے تقریباً 100 طلباء کو سانس لینے میں دشواری اور قے ہونے لگی۔ بعد ازیں تقریبا 67 طلباء کی مزید طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہوسور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں تمام طلبہ اب بھی زیر علاج ہیں۔ تاہم ان کی حالت اب مستحکم بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

معاملے کے بعد اسپتال کے حکام اور آلودگی کنٹرول بورڈ کے اہلکار معامکے کی جانچ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے کرشنا گری ڈسٹرکٹ کلکٹر وی جے چندر بھانو ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ بچے اب خطرے سے باہر ہیں اور ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.