حیدرآباد: شکرقندی ایک سبزی کے ساتھ ساتھ پھل بھی ہے۔ شکرقندی میں پھل اور سبزیاں دونوں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ شکر قندی میں قدرتی چینی پائی جاتی ہے۔ اسی لیے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شوگر میں مبتلا افراد کو شکرقندی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن یہ سوچ بالکل غلط ہے۔ کیونکہ آیوروید کے ساتھ ساتھ، NCBI بھی قبول کرتا ہے کہ شکرقندی میں خون کی شکر کو کنٹرول کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہے۔ اس وجہ سے یہ شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ Sweet potato is useful for many diseases like diabetes
آیوروید ایک قدیم طبی نظام ہے۔ اس میں شکرقندی کو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ NCBI امریکہ میں قائم ادویات کی لیبارٹری ہے۔ اسے نیشنل سینٹر فار بائیو ٹیکنالوجی انفارمیشن (NCBI) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ Sweet potato is useful for many diseases like diabetes
فلیؤنائڈز گلوکوز کو کنٹرول کرتے ہیں
این سی بی آئی نے اپنے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ شکرقندی میں پائے جانے والے فلیؤنائڈز خون میں گلوکوز کی سطح کو نہیں بڑھنے دیتا ہے۔ شکرقندی زیر زمین پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے زمین سے حاصل ہونے والے عناصر اس میں کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اور یہ تما عناصر شکرقندی کو کئی بیماریوں کے علاج کے لئے مفید بھی بناتے ہیں۔ Sweet potato is useful for many diseases like diabetes
آیوروید کے مطابق مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ شکرقندی کا استعمال جسم میں انسولین کی مناسب سطح کو برقرار رکھتا ہے۔ اس کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی مقدار نقصان دہ سطح تک نہیں پہنچ پاتی۔ اس لیے شوگر کے مریض بھی شکرقندی کو آرام سے کھا سکتے ہیں۔ Sweet potato is useful for many diseases like diabetes
ان لوگوں کو نہیں کھانا چاہئے
جن لوگوں کو گردے کی پتھری کا مسئلہ ہے یا پتتاشے میں کوئی شکایت ہے انہیں شکرقندی سے پرہیز کرنا چاہئے۔ اگر آپ شکر قندی کھانا چاہتے ہیں تو پہلے آیورویدک ڈاکٹر سے اپنی حالت کے بارے میں بات کریں۔ جن کا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے اور جگر کے مسائل کے شکار ہیں انہیں شکر قندی نہیں کھانی چاہیے۔ اگر آپ اپنی بیماری کے ٹھیک ہونے کے بعد اس کا استعمال شروع کریں تو آپ کو فائدہ ہوگا ورنہ اگر بیماری کے دوران آپ اس کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگا۔ آپ کو پیٹ میں درد اور قبض کی شکایت ہوسکتی ہے۔ Sweet potato is useful for many diseases like diabetes
شکرقندی میں قدرتی شکر ہوتی ہے جسے مینیٹول کہتے ہیں۔ کچھ لوگ مینیٹول کے لیے بہت حساس ہوتے ہیں۔ یعنی انہیں اس سے الرجی ہوتی ہے۔ اگر آپ کو مینیٹول الرجی کا مسئلہ ہے تو شکرقندی کھانے سے آپ کی پریشانی بڑھ سکتی ہے۔ Sweet potato is useful for many diseases like diabetes
شکرقندی موٹاپے کو بڑھنے نہیں دیتا ہے
شکرقندی میں قدرتی مٹھاس ہوتی ہے۔ اس وجہ سے آپ کے ذہن میں ایک سوال آسکتا ہے کہ کیا شکر قندی کھانے سے وزن بڑھتا ہے؟ حالانکہ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ کیونکہ شکرقندی کا گلیسیمک انڈیکس 44 ہے۔ لیکن خیال رہے کہ اگر آپ شکرقندی کو زیادہ دیر تک پکاتے ہیں تو اس کا گلیسیمک انڈیکس خود بخود بڑھ جاتا ہے۔ اس صورت میں یہ 94 تک پہنچ جاتا ہے۔ اسی لیے شکرقندی کو 20 منٹ تک پکاکر استعمال کرنا چاہئے۔ اس طرح کھانے سے بدہضمی سے نجات ملتی ہے۔ Sweet potato is useful for many diseases like diabetes
شکرقندی میں اینٹی آکسیڈینٹ بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے
شکرقندی زمین کے اندر اگتی ہے جس کی وجہ سے اس میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن سی بھی شکرقندی میں پائی جاتی ہے۔ یہ تمام خصوصیات مل کر شکرقندی کو صحت کے لیے اچھی غذا بناتی ہیں۔ اور یہ تمام عناصر جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے موسم کی تبدیلی سے ہونے والی بیماریاں اور انفیکشن جسم کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا پاتی۔ اگر آپ کا قوت مدافعت کم ہے تو سردیوں کے موسم میں شکرقندی کا استعمال ضرور کریں۔ اضافی چربی پگھلانے کے لیے روزانہ ان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کریں۔ Sweet potato is useful for many diseases like diabetes
مزید پڑھیں:
شکرقندی پیٹ کی بیماری کو دور کرتی ہے
شکر قندی میں وٹامن بی کمپلیکس، بیٹا کیروٹین، میگنیشیم اور زنک جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام عناصر آپ کے نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کا کام کرتے ہیں۔ لیکن اس بات کو ذہن میں رکھنا ضرورہ ہے کہ جب آپ کا ہاضمہ پہلے خراب ہو تو شکرقندی کا بلکل استعمال نہیں کریں۔ Sweet potato is useful for many diseases like diabetes
مزید پڑھیں: