ETV Bharat / sukhibhava

Stomach Cancer Awareness Month: ماہ نومبر کو پیٹ کے کینسر سے آگاہی مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے - November is Stomach Cancer Awareness Month

ہر سال ماہ نومبر کو 'پیٹ کے کینسر سے آگاہی کے مہینے' کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد پیٹ کے کینسر کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ "Stomach Cancer Awareness Month": Creating awareness about Colon Cancer

ہر سال نومبر ماہ کو 'پیٹ کے کینسر سے آگاہی ماہ' کے طور پر منایا جاتا ہے

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 12:57 PM IST

حیدرآباد: نومبر مہینے کو 'پیٹ کے کینسر سے متعلق بیداری و آگاہی کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس مہینے میں پیٹ کے کینسر کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹ کا کینسر ایک پیچیدہ کینسر ہوتا ہے۔ چونکہ پیٹ کے کینسر کی ابتدائی علامات عام طور پر بہت واضح طور پر نظر نہیں آتی، اس لیے اس کے علامات کو پہچاننے میں اکثر تاخیر ہوتی ہے۔ "Stomach Cancer Awareness Month": Creating awareness about Colon Cancer

پیٹ کے کینسر سے آگاہی کا مہینہ: پیٹ کے کینسر کو پیچیدہ بیماری کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ زیادہ تر معاملات میں اس قسم کے کینسر میں مبتلا افراد کو کینسر کی ابتدائی علامات کی معلومات نہیں ہوتی ہے۔ اور جب علامات سمجھ میں آتی ہے تب تک یہ کینسر پھیلنا شروع ہو چکا ہوتا ہے۔ لیکن یہ کینسر اگر ابتدائی سٹیج میں پتہ چل جائے تو اسے ادویات، علاج اور تھراپی کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

اعداد و شمار کیا کہتے ہیں: عالمی سطح پر میڈیکل سائنس نے بہت ترقی کر لی ہے اگر آج کے دور میں کینسر کے زیادہ تر اقسام کا بروقت پتہ چل جائے تو اس کا علاج کافی حد تک ممکن ہے۔ لیکن پھر بھی کینسر ایک ایسی بیماری ہے جس کا نام سنتے ہی اکثر لوگوں میں خوف طاری ہوجاتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں دنیا بھر میں کینسر کے باعث تقریباً ایک کروڑ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جو کہ سال 2010 کے مقابلے میں 20.9 فیصد زیادہ تھا۔ دوسری جانب اگر پیٹ کے کینسر کی بات کریں تو سال 2019 میں تقریباً 9 لاکھ 57 ہزار افراد کی اس سے موت ہوئی تھی، مذکورہ سال میں پیٹ کے کینسر کے 12.7 لاکھ معاملے سامنے آئے تھے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال اوسطاً 7,2300 افراد کی پیٹ کے کینسر سے موت ہوجاتی ہے۔ بھارت میں پیٹ کا کینسر موت کی دوسری سب سے بڑی وجہ ہے۔ پیٹ کے کینسر کو بھارت میں چوتھا سب سے عام کینسر سمجھا جاتا ہے۔ "Stomach Cancer Awareness Month": Creating awareness about Colon Cancer

تاریخ: پیٹ کے کینسر سے آگاہی ماہ کا قیام سال 2010 میں تنظیم No Stomach for Cancer (NSFC) کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا مقصد پیٹ کے کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔ این ایس ایف سی کا خیال ہے کہ آنت کا کینسر تیزی سے بڑھنے والی بیماری ہے، جس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی لیے NSFC نے امریکی سینیٹ کے تعاون سے ’"National Stomach Cancer Awareness Month" کی شروعات کی۔ جس کے بعد سال 2011 تک کئی اور تنظیموں نے اس تقریب میں اپنا تعاون دیا اور پیٹ کے کینسر سے متعلق آگاہی مہینے کے دوران سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس کے بعد سال 2012 میں پہلی سالانہ No Stomach for Cancer واک کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ کے 35 ریاستوں اور دنیا کے 10 ممالک کے شرکاء نے شرکت کی۔

نشانات و علامات: پیٹ کے کینسر کو عام زبان میں گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی چار قسمیں مانی جاتی ہیں۔ ان میں سے سب سے عام اڈینو کارسینوماس ہے۔ اس کے علاوہ معدے کے سٹرومل ٹیومر، نیورو اینڈوکرائن ٹیومر اور لیمفوماس بڑی آنت کے کینسر کی دوسری اقسام ہیں۔ معدے کے کینسر کی علامات کے بارے میں بات کریں تو زیادہ تر کیسز میں پرائمری سٹیج میں اس کی علامات سمجھ میں نہیں آتی ہے کیونکہ یہ بہت عام ہوتی ہیں۔ Stomach Cancer Awareness Month جیسے۔

  1. ہضم کے ساتھ مسائل
  2. پیٹ کی خرابی یا پیٹ پھولنا
  3. بھوک میں کمی
  4. وزن میں کمی
  5. پیٹ میں درد یا تکلیف
  6. پیٹ کے اوپری حصے میں تکلیف
  7. کم کھانے پر بھی پیٹ بھرا محسوس ہوتا ہے۔
  8. عام طور پر متلی اور الٹی یا بعض اوقات میں الٹی میں خون آنا
  9. کمزوری یا تھکاوٹ محسوس کرنا
  10. وزن میں کمی
  11. ہیموگلوبن کی کمی یا خون کی کمی
  12. پاخانے میں خون
  13. کھانا نگلنے میں دشواری
  14. ضرورت سے زیادہ ڈکار وغیرہ۔

پیٹ کے کینسر سے آگاہی ماہ کا مقصد: پیٹ کے کینسر سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ہر سال نومبر کے مہینے میں مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ جس میں لوگوں کو اس کی علامات کو ابتدائی مرحلے میں سمجھنے اور عام علامات کو نظر انداز نہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ تاکہ کینسر کا بروقت پتہ لگایا جاسکے اور اس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیا جاسکے۔ این ایس ایف سی کے مطابق پیٹ کا کینسر اگر ابتدائی سٹیج میں پتہ چل جائے تو ادویات اور علاج کی مدد سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.