حیدرآباد: جو لوگ لمبے عرصے تک لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں، ان کی آنکھوں میں اکثر خشکی کا مسئلہ رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی آنکھوں میں درد اور خارش ہمیشہ بنا رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے ان کی آنکھیں سرخ رہتی ہیں اور شدید درد کی وجہ سے کام میں دل نہیں لگتا۔ اگر ایسی صورتحال طویل عرصے تک جاری رہتی ہے تو پھر آنکھوں میں دھندلا پن اور روشنی جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ آپ کے ساتھ اس طرح کے مسئلے پیش نہ آئے اس کے لئے آج ہم آپ کو آنکھوں کی دیکھ بھال سے متعلق کئی باتیں بتانے جارہے ہیں۔
خشک آنکھوں سے کیسے چھٹکارا پائیں
اگر ضرورت ہو تو، لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے فاصلہ بناکر رکھیں۔ اسکرین ٹائم کو کم کرکےآنکھوں کے درد کے مسئلے کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ آنکھوں کو راحت دینے کے لیے کمپیوٹر پر کام کرتے وقت کم از کم 3 سے 4 بار صاف پانی سے آنکھ کو دھوئیں۔ ایسا کرنے سے آنکھوں کی گندگی دور ہوتی ہے اور صاف نظر آتا ہے۔
روزانہ 7-8 گھنٹے کی نیند لیں
نیند کی کمی بھی آنکھوں میں درد کا سبب بنتی ہے۔ لہذا ، آپ کو روزانہ 7-8 گھنٹے کی نیند لینا ہوگا تاکہ آنکھوں کو آرام مل سکیں۔ جب بھی آپ گھر سے باہر نکلیں تو چشمے کا استعمال ضرور کریں۔ ایسا کرنے سے آنکھ دھول مٹی سے محفوظ رہے گا اور دیگر کسی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوگا۔
مزید پڑھیں:
باقاعدگی سے پانی پیتے رہیں
آنکھوں میں خشکی کی سب سے بڑی وجہ جسم میں پانی کی کمی کا ہونا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے آپ کو باقاعدگی سے پانی پینا ہوگا ہے۔ ایسا کرنے سے آنکھوں کی روشنی ٹھیک رہتی ہے۔ آنکھ میں درد ہونے پر صاف سوتی کپڑا سے آنکھ میں پھوک ماریں۔ ایسا کرنے سے آنکھوں کی سیکائی ہوجاتی ہے اور آنکھ میں جو درد کا مسئلہ ہوتا ہے وہ کم ہوجاتا ہے۔