ETV Bharat / sukhibhava

New Study About Light Exposure: تیز روشنی میں سونا صحت کے لیے نقصان دہ - بتی جلا کر سونا خطرناک

رات کو سوتے وقت بلب یا کسی بھی قسم کی تیز روشنی والی بتی جلا کر سونا ایک عام بات ہے۔ لیکن ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روشنی والے کمرے میں سونے سے دل کی بیماری اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تیز روشنی میں سونے سے آپ کی دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے اور آپ کا جسم ٹھیک سے آرام بھی نہیں کرسکتا ہے۔ Sleeping in a Lit Room can Affect Health

تیز روشنی میں سونا صحت کے لیے نقصان دہ
تیز روشنی میں سونا صحت کے لیے نقصان دہ
author img

By

Published : Mar 17, 2022, 11:23 AM IST

سونے سے قبل اپنے کمرے کو اندھیرا کرنا ضروری ہے، اس کےلیے آپ پردوں کا استعمال کرسکتےہیں جو باہر کی روشنی کو کمرے میں داخل نہیں ہونے دیتا ہے، اس کے ساتھ آپ اپنےکمرے کی تمام لائٹس بند کردیں۔ Light Exposure during Sleep at Night Harmful

نارتھ ویسٹرن میڈیسین اسٹڈی کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ مدھم روشنی کے مقابلے تیز روشنی میں سونا پسند کرتے ہیں تب سوتے وقت یہ آپ کے قلبی فعل کو نقصان تو پہنچاتی ہی ہے، وہیں اگلی صبح آپ کی انسولین مزاحمت (انسولین ریزسٹنیس) کو بڑھا دیتی ہے۔

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی فئین برگ اسکول آف میڈیسین میں سلیپ میڈیسین کے چیف ڈاکٹر فیلیس زی نے کہا کہ ' اس تحقیق کے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اگر آپ صرف ایک رات بھی کمرے میں تیز روشنی جلا کر سوتے ہیں تو یہ آپ کے گلوکوز ایمپیر اور نظام خون دوران کو خراب کرسکتی ہے، جو بعد میں دل کی بیماری، ذیابیطس اور میٹابولک سنڈروم کا باعث بنتا ہے۔ لوگوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ نیند کے دوران روشنی میں سونے والی عادت کو کم سے کم کرلیں یا اس سے مکمل طور پر گریز کریں۔

اس بات کا ثبوت پہلے ہی موجود ہے کہ دن کے وقت روشنی میں رہنے سے ہمارے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے۔ جو آپ کے دل پر بوجھ کو بڑھاتی ہے اور دن کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے الرٹ کرتی ہے۔

زی نے کہا، "ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ رات کی نیند کے دوران روشنی کے ہونے سے بھی صحت پر ایسے ہی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔" یہ مطالعہ نیشنل اکیڈمی آف سائنسز (PNAS) کے جرنل پروسیڈنگز میں شائع ہوا تھا۔

تیز روشنی میں دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے اور جسم ٹھیک سے آرام نہیں کر پاتا

نارتھ ویسٹرن میں نیورولوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر اور شریک مصنفہ ڈینیلا گریمالڈی نے بتایا کہ ' ہم نے آپ کو بتایا کہ کمرے میں سوتے وقت مدھم روشنی کی وجہ سے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوتا ہے۔ جب آپ روشنی میں سو رہے ہوتے ہیں تو آپ کا اعصابی نظام تب بھی فعال رہتا ہے، جو ایک بری چیز ہے۔ عام طور پر رات کے وقت آپ کی دل کی دھڑکن کم ہوتی ہے اور دن میں زیادہ ہوتی ہے'۔

اعصابی نظام ( نروس سسٹم) کے دو حصے ہوتے ہیں سمپیتھیٹک اور پیراسیمپیتھٹک نروس سسٹم۔ دن اور رات کے وقت ہماری فزیالوجی کو منظم کرنے کے لیے سمپیتھیٹک اور پیراسیمپیتھٹک نروس سسٹم موجود ہوتے ہیں۔ دن کے وقت سمپیتھیٹک نروس سسٹم ہماری جسم کی ذمہ داری لیتا ہے، وہیں رات کے وقت جسم کو آرام دینے کے لیے پیراسیمپیتھیٹک کام کرتا ہے۔

نیند کے دوران رات کی روشنی کیسے ذیابیطس اور موٹاپے کا باعث بن سکتی ہے۔

محققین نے دیکھا کہ صبح کے وقت انسولین مزاحمت اس لیے بڑھا کیونکہ لوگوں نے تیز روشنی میں نیند پوری کی تھی۔ انسولین کے خلاف مزاحمت اس وقت ہوتی ہے جب آپ کے پٹھوں، چربی اور جگر کے خلیات انسولین کو اچھی طرح سے ریسپانس نہیں کرپاتے اور آپ کے خون میں موجود گلوکوز کو توانائی کے لیے استعمال نہیں کرسکتے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے آپ کا لبلبہ زیادہ انسولین بنانے لگتا ہے اور ایک وقت ایسا آجاتا ہے آپ کے خون میں شوگر زیادہ ہوجاتا ہے'۔

زی نے بتایا کہ جے اے ایم اے انٹرنل میڈیسن میں اس سے قبل ایک تحقیق شائع ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ صحت مند لوگوں کی ایک بڑی آبادی تیز روشنی میں سوتے تھے، جس کی وجہ سے ان کا وزن بھی بڑھا اور انہیں موٹاپے کا شکار ہونا پڑا۔

زی نے مزید بتایا کہ ' اب ہم ایک ایسے طریقہ کار بتاتے ہیں جو بتاتا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے'۔ ہم نے تحقیق میں حصہ لینے والوں کو بتایا کہ یہ خون میں موجود گلوکوز کو توڑنے اور تونائی بنانے کی آپ کی صلاحیت کو متاثر کر رہا ہے۔

گریمالڈی نے بتایا کہ تحقیق میں حصہ لینے والے رات کے وقت اپنے جسم میں ہونے والی حیاتیاتی تبدیلیوں سے واقف نہیں تھے۔ لیکن دماغ ان کا دماغ اسے محسوس کر پا رہا ہے۔ ان کا دماغ کسی ایسے شخص کے دماغ کی طرح کام کرتا ہے جس کی نیند ہلکی ہے۔ تیز روشنی کی وجہ سے آپ کی سلیپ فزیالوجی اس طرح آرام نہیں کرپاتی جس طرح سے اسے کرنا چاہیے'۔

رات کو نیند کے دوران مصنوعی روشنی کا استعمال عام بات

رات کو نیند کے دوران مصنوعی روشنی کو جلانا عام بات ہے۔ چاہے الیکٹرونک آلات سے خارج ہونے والی روشنی ہو یا گھر کے باہر لگی اسٹریٹ لائٹ کی روشنی میں سونا ہو، یہ دونوں ہی حالت میں خطرناک ہوتا ہے۔یہ چیزیں خاص طور پر بڑے شہری علاقوں میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ لوگوں کا ایک بڑا حصہ (40 فیصد) بیڈ سائڈ لیمپ کی روشنی یا ٹیلی ویژن آن کرکے سونا پسند کرتا ہے۔ Tips for Reducing Light during Sleep

نیند کے دوران روشنی کو کم کرنے کے اہم نکات

  1. لائٹس آن نہ کریں۔ اگر آپ کو لائٹ آن کرنے کی ضرورت ہے (جو بڑی عمر کے لوگ حفاظت کے لیے کرتے ہیں)، تب آپ مدھم روشنی کا استعمال کریں اور اسے فرش کے قریب ہی رکھیں۔
  2. روشنی کی رنگ کا انتخاب کرنا اہم ہوتا ہے۔ پیلا یا سرخ اور نارنجی روشنی دماغ کے لیے کم محرک ہے۔سفید یا نیلی روشنی کا استعمال نہ کریں اور سونے کے وقت اسے بند کرلیں۔
  3. اگر آپ کو باہر سے آنے والی روشنی میں سونے میں دقت محسوس ہورہی ہے تب آپ آنکھوں کا ماسک پہن لیں یا اپنے بستر کو کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں باہر سے آنے والی روشنی کی وجہ سے آپ کی نیند میں خلل پیدا نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.