نئی دہلی: ملک میں کووڈ پابندیاں ختم ہونے کے بعد سے بزرگ مریضوں میں دمہ کی بیماری میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ Thorax جنرل میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کوویڈ وبا کے بعد سے دمہ کے مریضوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ Severe asthma attacks doubled after Covid restrictions lifted
تحقیق کے مطابق اس کی بنیادی وجہ کورونا پابندی ختم ہونے کے بعد زیادہ تر لوگوں نے ماسک پہننا چھوڑ دیا اور سماجی دوری کے اصولوں کو نظر انداز کرنا شروع کردیا۔ تحقیق کے مطابق پابندی ختم ہونے کے بعد لوگوں میں کوویڈ 19 اور سانس کے انفیکشن کا خطرہ زیادہ تھا۔ اس کے باوجود بھی لوگوں نے سماجی دوری کے اصولوں کو نظر انداز کیا، جس کی وجہ سے دمہ کے مریضوں میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ Severe asthma attacks doubled after Covid restrictions lifted
اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وبائی امراض کے دوران صحت عامہ کی جانب سے نافذ کردہ ایڈوائزری، جیسے چہرے پر ماسک پہننا اور سینیٹائزنگ، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا ضروری تھا جو سانس کے دیگر بیماریوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے تھے۔ Severe asthma attacks doubled after Covid restrictions lifted
مزید پڑھیں:
اپریل 2021 میں سماجی دوری کی پابندیاں اور چہرے پر ماسک لگانے والے قوانین کو ہٹانے کے بعد 1.7 فیصد دمہ کے مریضوں میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ جنوری 2022 میں یہ تناسب دوگنا ہو کر 3.7 فیصد ہوگیا۔ یہ مطالعہ نومبر 2020 اور اپریل 2022 کے درمیان کوئین میری کے COVIDENCE UK میں کیا گیا تھا۔ اس تحقیق میں برطانیہ کے 2,312 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ Severe asthma attacks doubled after Covid restrictions lifted
مزید پڑھیں: