ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Sattu: ستّو گرمیوں میں صحت کے لیے فائدہ مند

گرمیوں کے موسم میں صحت مند اور ہائیڈریٹ رہنے کے لیے آپ ستو کے شربت کو اپنے خوراک میں شامل کرسکتے ہیں۔ یہ صحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار بھی ہوتا ہے، تو آئیے جانتے ہیں گھر میں میٹھا اور مزیدار ستو شربت بنانے کا طریقہ۔

ستّو گرمیوں میں صحت کے لیے فائدہ مند
ستّو گرمیوں میں صحت کے لیے فائدہ مند
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 6:17 PM IST

حیدرآباد: گرمیوں کے موسم میں تازہ رہنے کے لیے ہم بہت سے ٹھنڈے مشروبات تیار کرکے اپنے خوراک میں شامل کرتے ہیں۔ جیسے رسنا، روح افزا کا شربت وغیرہ وغیرہ۔ ان میں سے ایک ستو کا شربت بھی ہے جو دیگر شربتوں کے مقابلے ہمارے جسم کے لیے زیادہ صحت بخش اور فائدہ مند ہوتا ہے۔ اسے پینے سے نہ صرف پانی کی کمی دور ہوتی ہے بلکہ جسم کو طاقت بھی ملتی ہے۔

ستو کا شربت ستو کے پاؤڈر سے بنایا جاتا ہے، تاہم اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ستو کا پاؤڈر کس چیز سے بنایا جاتا ہے، تو میں آپ کو بتادوں کے ستوں مختلف قسم کے دالوں کو پیس کر بنایا جاتا ہے۔ لیکن خاص طور پر بازاروں میں ملنے والا ستو چنے کو پیس کر بنایا جاتا ہے۔ تو وہیں دیہی علاقوں کی رہنے والی خواتین دیگر اناج کو ایک ساتھ مکس کرکے ستو بناتی ہیں جس میں گیہوں، جوار، مسور دال، منگ دال اور چنا جیسے اشیا شامل ہوتے ہیں۔

ستو پاؤڈر کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کا میٹھا یا نمکین شربت بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ستوں کے اور بھی کئی چیزیں بنائی جاتی ہیں جیسے ستو کی روٹی، ستوں کی لیٹی وغیرہ وغیرہ۔ آج ہم آپ کو اس مضمون کے ذریعے ستو کے میٹھے شربت بنانے کی ترکیب بتانے جارہے ہیں، جس کے بعد آپ ستو کا شربت خود بنا سکتے ہیں۔

ستو کا میٹھا شربت بنانے کی اشیا:

  • 3 چمچ ستو یعنی (بھنے ہوئے چنے کا آٹا)
  • 4 چمچ گڑ پاؤڈر یا چینی حسب ذائقہ
  • 1/2 چائے کا چمچ کالا نمک
  • 4 کپ پانی
  • کچھ آئس کے ٹکڑے

مزید پڑھیں:

ستو کا میٹھا شربت بنانے کا طریقہ:

ستو کا شربت بنانے کے لیے پہلے ایک جگ میں پانی ڈالیں، اس کے بعد اس میں ستو پاؤڈر ڈال کر ایک چمچ کی مدد سے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اس کے بعد گلاس میں گڑ کا پاؤڈر، کالا نمک ڈال کر مکس کریں، پھر گلاس میں مکس اشیا کو شربت میں ڈالیں اور چمچ کی مدد سے اسے مکس کرلیں پھر ستو شربت کا مزہ لیں۔

ستّو کے فوائد

واضح رہے کہ ستّو میں قدرتی فائبر پائے جاتے ہیں۔ جو ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر کرتے ہیں، ستّو ہماری آنتوں کو صاف کرتا ہے اور ہمیں قبض جیسی بیماریوں سے بچاتا ہے ، اِس کے علاوہ ستّو معدے کی جلن اور تیزابیت کو بھی ختم کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.