ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Saffron: زعفران کا پانی صحت کے لیے فائدہ مند - زعفران کے فوائد

زعفران میں پروٹین، کیلشیم، فائبر، مینگنیج، پوٹیشیم، وٹامن اے، وٹامن سی جیسی کئی خصوصیات پائے جاتے ہیں، جو آپ کی قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔ Saffron water is beneficial for health

زعفران کا پانی صحت کے لیے فائدہ مند
زعفران کا پانی صحت کے لیے فائدہ مند
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 8:35 PM IST

حیدرآباد: زعفران ایک آیورویدک جڑی بوٹی ہے جو قدیم زمانے سے جسم میں طاقت بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ زعفران کو مسالح کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے۔ لوگ عام طور پر زعفران کو میٹھے پکوان یا دودھ میں شامل کرکے استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ اپنے دن کی شروعات زعفران کا پانی پی کر کرتے ہیں تو آپ کے جسم کو اس سے کئی طرح کے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

زعفران میں پروٹین، کیلشیم، فائبر، مینگنیج پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن سی جیسی کئی خصوصیات پائی جاتی ہے۔ اگر آپ روزانہ صبح کے وقت زعفران کا پانی پیتے ہیں تو یہ آپ کی قوت مدافعت کو بہتر بنائے گا، جس سے آپ کئی خطرناک بیماریوں کی گرفت سے محفوظ ہوسکتے ہیں۔ یہی نہیں زعفران کے پانی کے استعمال سے آپ کی بینائی بھی اچھی ہوتی ہے۔ اس لیے آج ہم آپ کے لیے زعفران کا پانی بنانے کا طریقہ لے کر آئے ہیں۔ زعفران کا پانی شہد، دال چینی اور بہت سے خشک میوہ جات کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہ مشروبات صحت اور ذائقے سے بھرپور ہوتے ہیں، تو آئیے جانتے ہیں زعفران کا پانی بنانے کا طریقہ۔

زعفران کا پانی بنانے کے لیے ضروری اجزاء

  • دال چینی ایک انچ
  • الائچی دو پیس
  • بادام 4-5
  • شہد حسب ذائقہ

مزید پڑھیں:

زعفران کا پانی کیسے بنایا جائے؟

زعفران کا پانی بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک پین میں پانی ڈال کر گیس پر رکھ دیں، پھر آپ اس میں دال چینی، زعفران اور الائچی ڈال دیں، اس کے بعد آپ اس پانی کو ہلکی آنچ پر تقریباً پانچ منٹ تک ابالیں۔ پھر گیس بند کر کے اس پانی کو کسی برتن میں چھان لیں، اس کے بعد اسے کم از کم 3 سے 4 منٹ تک ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں، خیال رہے کہ بھولے سے بھی گرم پانی میں شہد نہ ڈالیں کیونکہ گرم پانی میں شہد زہریلا ہوجاتا ہے، اب آپ کا صحت مند زعفران پانی تیار ہے۔ پھر اسے شہد اور بادام سے گارنش کر کے شروع کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.