ابوجہ: نائیجیریا کے صحت حکام نے پیر کے روز کہا کہ سب سے زیادہ آبادی والے افریقی ملک میں لاسا وائرل بخار کے پھیلنے کا خطرہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے، نائیجیریا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ماہرین کی جانب سے کیے گئے خطرے کی تشخیص کے بعد ملک میں موجودہ ردعمل کی سرگرمیوں کو مضبوط اور مربوط کرنے کے لیے ایک قومی ملٹی سیکٹرل ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کیا ہے۔ جس میں لاسا بخار سے نمٹنے کی تمام تیاریاں کی گئی ہے۔
این سی ڈی سی نے کہا کہ خطرے کی تشخیص کے عمل نے "پچھلے سال کے مقابلے میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے رجحان کی نشاندہی کی ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے میں کیس رپورٹ کرنے والی ریاستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور لاسا بخار کے انفیکشن کی وجہ سے حفظان صحت سے متعلق کارکنوں کے انفیکشن اور موت کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔
این سی ڈی سی نے کہا کہ 22 جنوری تک، نائیجیریا میں لاسا بخار کے 244 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں اب تک کل 37 اموات ہوئیں ہیں جبکہ قبل میں اموات کی شرح 15.1 فیصد تھی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ نائیجیریا میں گزشتہ سال بھی لاسا بخار سے 171 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ ایک رپورٹ میں NCDC نے بتایا تھا کہ سال کے آغاز سے اب تک کل 917 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: