ETV Bharat / sukhibhava

Improve Air Quality Reduce Dementia Risk: کم فضائی آلودگی میں رہنے سے ڈیمنشیا کا کم خطرہ

یو ایس سی کے کیک اسکول آف میڈیسن کے محققین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ہوا کے معیار کو بہتر بنانے سے یادداشت کی کمزوری کو دور اور بزرگ خواتین میں ڈمینشیا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس طرح کی تحقیق حال ہی میں جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئی ہے۔ Improve Air Quality Reduce Dementia Risk

کم فضائی آلودگی میں رہنے سے ڈیمنشیا کا کم خطرہ

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 8:59 AM IST

یو ایس سی کے کیک اسکول آف میڈیسن Keck School of Medicine of USCکی جانب سے ہوا کے میعار سے ذہنی صلاحیت پر مرتب ہونے والے اثرات پر کی گئی اس تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ضعیفی میں فضائی آلودگی میں سانس لینا ڈمینشیا کے خطرے کو بڑھاتا ہے، Air Quality Affects Cognitive Functionsلیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ہوا کے میعار کو بہتر بنانے سے دماغی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ Improving Air Quality Impact Brain Health.

یو ایس سی کے کیک اسکول آف میڈیسن میں ریسرچ نیورولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر، پی ایچ ڈی اور اس تحقیق کے مصنف شنہوہی وانگ نے کہا کہ ' ہمارا مطالعہ اس لیے اہم ہے کیونکہ اس مطالعہ نے سب سے پہلے یہ بات ثابت کی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی کو کم کرنے سے بوڑھی خواتین میں ڈیمنیشا ہونے کے امکانات کو کم کرکے ان کی دماغی صحت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ اس مطالعہ کا پیغام فضائی آلودگی کو کم کرنا اور صحت مند دماغی عمر کو فروغ دینا ہے'۔

ہوا کے معیار اور دماغی صحت کے درمیان تعلق

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ فنڈڈ وومنز ہیلتھ انیشی ایٹو میموری اسٹڈی-ایپیڈیمولوجی آف کوگنیٹو ہیلتھ آؤٹکمز (WHIMS-ECHO) کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے فضائی آلودگی میں کمی اور 74 سے 92 سال کی خواتین میںڈمینشیا کی نشوونما کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا۔ Link between Air Quality and Brain Health

اس مطالعہ کے شروعاتی وقت میں جن خواتین میں ڈمینشیا نہیں تھا، ان خواتین کا 2008 سے 2018 تک سالانہ 'کوگنیٹو فنکشن ٹیسٹ' کرایا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکتے کہ کیا انہیں ڈیمنشیا ہوا ہے۔ اس تحقیق میں حصہ لینے والی خواتین کے گھر کے پتے کا استعمال کرتے ہوئے محقیقین نے وقت کے ساتھ ساتھ ان مقامات پر فضائی آلودگی کی سطح کا اندازاہ لگانے کے لیے ایک ماڈل بنایا۔

جن علاقوں میں فضائی آلودگی بڑھانے والے ذرات پرٹیکیولیٹ میٹرز(پی ایم) 2.5 اور ٹریفک سے پیدا ہونے والی آلودگی نائٹروجن ڈائی اکسائیڈ میں تیزی سے کمی آئی ہے، ان علاقوں میں رہائش پذیر خواتین میں ڈمینشیا کا خطرہ بالترتیب 14 فیصد اور 26 فیصد کم ہوا ہے۔ اس تحقیق میں حصہ لینے والی خواتین کی عمر، سماجی و اقتصادی پس منظر، جغرافیائی رقبہ میں فرق ہونے کے باوجود کم فضائی آلودگی میں رہنے والی ان خواتین کو اس کا فائدہ مستقل تھا۔

وانگ نے کہا کہ ' ہمارے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ہوا کے معیار میں بہتری کا فائدہ ان خواتین میں بھی دیکھنے کو ملا ہے، جن کو ڈمینشیا ہونے کا زیادہ خطرہ ہے'۔

بہتر ہوا کے معیار سے اضافی فوائد

ہوا کے معیار میں بہتری مجموعی علمی فعل اور یادداشت کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس سے دماغ کے متعدد خطوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ Benefits from Improved Air quality

ڈیمنیشا جو صرف خواتین کی ذہنی طاقت اور یاداشت کو متاثر نہیں کرتا بلکہ یہ مریضوں اور ان کے خاندانوں کے لیے بھی تباہ کن ہے۔ یہ امریکہ میں سے سب مہنگی بیماریوں میں سے ایک ہے۔ آر اے این ڈی کارپوریشن کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق، 2010 میں ڈمینشیا کی اقتصادی لاگت 159 سے 215 بلین ڈالر کے درمیان تھی۔ سال 2040 تک اس بیماری کے اخراجات دوگنا ہونے کی امید ہے۔

اس تحقیق کی ایک اور مصنفہ اور ڈپارٹمنٹ آف پاپیولیشن اینڈ پبلک ہیلتھ سائنسز کی سابقہ سینئیر ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈیانا یونن نے کہا کہ "الزائمر کی بیماری اور متعلقہ ڈیمینشیا (ADRD) کا خرچ ہیلتھ کئیر سسٹم اور ان خاندانوں کے لیے بہت مہنگے ہیں جو اپنے گھر کے بڑے بزرگ کی تیمارداری کے لیے جدوجہد کرتے ہیں"۔ہماری تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ہوا کے معیار کو بہتر کرنے سے بوڑھی خواتین میں الزائمر کی بیماری اور اس سے متعلقہ ڈمینشیا کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں اس کے سماجی بوجھ کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔"

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.