حیدرآباد: کینسر کو خطرناک ترین بیماریوں میں شمار کیا جاتا ہے اور معاشرے میں اس کے نام سے ہی لوگوں کی روح کانپ جاتی ہے۔ کینسر کے کئی اقسام ہیں اور یہ جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کر سکتا ہے۔ اسی میں ایک پروسٹیٹ کینسر بھی ہے۔ اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب پروسٹیٹ کے خلیوں میں ضرورت سے زیادہ اضافہ ہونے لگتا ہے۔ پروسٹیٹ مردوں میں اخروٹ کے سائز کا ایک غدود ہوتا ہے۔ پروسٹیٹ کا کام جسم میں سپرم پیدا کرنا ہوتا ہے۔ جب جسم کے اس حصے میں کینسر ہوجاتا ہے تو اسی کو ہم پروسٹیٹ کینسر کہتے ہیں۔ prostate cancer and its symptoms
پروسٹیٹ کینسر میں سے زیادہ تر ابتدائی مراحل میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی لیکن جیسے جیسے یہ پھیلتا ہے علامات نظر آنے لگتی ہیں۔ پروسٹیٹ کینسر سے متاثرہ شخص کو درجہ ذیل علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
- پیشاب کرنے میں دشواری
- بار بار پیشاب انا
- پیشاب کرتے وقت کمزور دھار
- پیشاب کرنے کے بعد بھی یہ محسوس کرنا کہ پیشاب ابھی باقی ہے
- پیشاب میں خون کا آنا
- اسپرم میں خون کا آنا
- ہڈی کا درد
- وزن میں کمی
- نامردی جیسے شکایت سامنے آسکتے ہیں۔ prostate cancer and its symptoms
مزید پڑھیں:
ایڈوانس سٹیج میں ان حصوں میں درد ہوتا ہے۔
پروسٹیٹ کینسر کے شدید ہونے پر متاثرہ افراد کو زیادہ غیر معمولی علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں کمر، کولہے اور کمر میں درد شامل ہے۔ پیلوس ایک بیسن کی شکل کا ڈھانچہ ہے جو ریڑھ کی ہڈی کو سہارا دیتا ہے اور پیٹ کے اعضاء کی حفاظت کرتا ہے۔ اگر پروسٹیٹ کینسر اس کے آس پاس کے حصوں میں پھیل گیا ہے، تو یہ ہلکا یا شدید درد کا باعث بن سکتا ہے۔ Prostate cancer is a deadly disease
مزید پڑھیں: