ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of papaya Seeds: پپیتے کے بیج دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں - Benefits of papaya seeds

پپیتے کے بیجوں کا استعمال عام طور پر نئے پودے اگانے کے لیے کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسے کھانے سے ہمارے جسم کو کتنے فائدے مل سکتے ہیں؟ Papaya seeds are beneficial for heart health

پپیتے کے بیج دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 9:06 PM IST

حیدرآباد: پپیتا ایک ایسا پھل ہے جسے بھارت کے ہر لوگوں نے کھایا ہوگا، اس کے کئی طرح کے فوائد ہیں اور یہ پھل لذیذ بھی ہوتا ہے۔ اس علاوہ یہ پھل اتنا سستا ہوتا ہے کہ غریب اور امیر دونوں اسے کھا سکتے ہیں۔ لیکن اکثر لوگ پپیتا کھانے کے بعد اس کے بیج کو کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں۔ صرف وہی لوگ پپیتے کے بیج کو جمع کرتے ہیں جنہیں اس پھل کا کاشت کرنا ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پپیتا کے بیج دیگر کئی بیماریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے؟

پپیتے کے بیجوں کے فوائد

پپیتے کے بیجوں کا رنگ سیاہ ہوتا ہے، اس میں کئی قسم کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ اسے براہ راست کھائیں گے تو اس کا ذائقہ کڑوا ہوگا۔ عام طور پر لوگ پپیتا کے بیجوں کو پہلے دھوپ میں خشک کرتے ہیں پھر پیس کر کھاتے ہیں۔

پپیتے کا بیج کھانے سے دل کی صحت اچھی رہتی ہے

بھارت میں دل کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لوگ بڑی تعداد میں دل کے دورے کا شکار ہو رہے ہیں، ایسے میں پپیتے کے بیج دل کی مریضوں کے لیے کسی سنجیوانی جڑی سے کم نہیں ہوتی۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ ان بیجوں کی مدد سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

پپیتے کا بیج سوزش کو کم کرتی ہے

پپیتے کے بیج سوزش کو کم کرنے میں موثر ہوتے ہیں۔ یہ بیج الکلائیڈز، فلیوونائڈز اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جو جسم میں موجود سوزش کو ختم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

پپیتے کا بیج جلد کے لیے بہتر ہوتا ہے

اگر آپ کو جلد سے متعلق مسائل کا سامنا ہے تو پپیتے کے بیج آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی ایج خصوصیات جلد کو ملائم اور چمکدار بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.