ETV Bharat / sukhibhava

NMCH Superintendent Suspended کام میں لاپرواہی برتنے پر NMCH سپرنٹنڈنٹ معطل

پٹنہ میں واقع نالندہ میڈیکل کالج ہسپتال (NMCH) کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ونود کمار سنگھ کو کام میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ یہ معاملہ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت تیجسوی یادو کے NMCH میں اچانک دورہ کے بعد پیش آیا۔

کام میں لاپرواہی برتنے پر NMCH سپرنٹنڈنٹ معطل

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 10:23 AM IST

پٹنہ: بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع نالندہ میڈیکل کالج ہسپتال (NMCH) کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ونود کمار سنگھ کو کام میں لاپرواہی کے برتنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت تیجسوی یادو نے جمعرات کی رات NMCH کا اچانک معائنہ کیا، جہاں کئی ساری کوتاہیاں پائی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق وزیر صحت نے سنگھ کے ہمراہ جمعرات کی رات NMCH کا دورہ کیا تھا، اور وہاں مختلف بے ضابطگیاں پائی گئی تھیں۔ خاص طور پر مریضوں کے بستروں میں مزید کمی دیکھی گئی۔ اس دوران ہسپتال میں زیر علاج مریضوں نے وزیر صحت سے مختلف طرح کے مسائل کی شکایت کی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ معائنہ کے دوران دیکھا گیا کہ ڈینگو کے مریضوں کو عام مریضوں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ یہی نہیں کئی مریضوں نے این ایم سی ایچ انتظامیہ کے خلاف بھی شکایات درج کرائی تھی۔ جس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ نے این این سی ایچ انتظامیہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیر نے سسٹم کے حوالے سے کئی ہدایات بھی جاری کئے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر تمام چیزوں کو درست کرنے کا کہا۔ اس کے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ونود کمار سنگھ کو کام میں لاپرواہی، اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طریقے سے انجام نہ دینے اور محکمانہ ہدایات کے خلاف ورزی کی وجہ سے فوری طور پر معطل کر دیا۔

مزید پڑھیں:

آئی اے این ایس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.