ETV Bharat / sukhibhava

Nitish Demanded Vaccine From Center: نتیش کمار نے مرکز سے ویکسین کا مطالبہ کیا - Nitish Kumar demanded vaccine from center

بہار میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے درمیان نتیش کمار نے مرکز سے ویکسین کا مطالبہ کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ ریاست میں ویکسین ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ویکسینیشن نہیں ہو رہی۔ Nitish urges Centre to provide fresh COVID vaccine stocks

نتیش کمار نے مرکز سے ویکسین کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 5:12 PM IST

حیدرآباد: بہار میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو مرکزی حکومت سے ویکسین کا مطالبہ کیا ہے۔ پٹنہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار میں ایک ہفتہ پہلے تک لوگوں کو کورونا ویکسین کی خوراک دی جا رہی تھی۔ تاہم اب ویکسین ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ویکسینیشن نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جلد از جلد ویکسین فراہم کرے تاکہ ویکسینیشن جاری رہے۔ جتنی جلدی ویکسین دستیاب ہو گی اتنا ہی بہتر ہے۔ صحافیوں کے کورونا سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے پاس روزانہ کورونا کے رپورٹ آتے ہیں، بہار میں اب بھی روزانہ کورونا سے متعلق ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ ملک میں 10 لاکھ کی آبادی پر کورونا کا اوسط ٹیسٹ 6 لاکھ کے قریب ہے، جب کہ بہار میں 8 لاکھ سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں کورونا انفیکشن کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونے کے باوجود کورونا کی مسلسل جانچ کی جارہی ہے، ہم نے پہلے ہی ہدایات دی ہے کہ کورونا کا چانچ رکنا نہیں چاہئے۔ اس کے باوجود پٹنہ سمیت بہار دیگر اضلاع میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے، اس لیے سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بہار میں دو لوگوں کو کورونا انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکومت اس کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سال 2020 میں کورونا کے آغاز سے لے کر آج تک میرے پاس یومیہ کورونا کے رپورٹ آتے ہیں۔ کورونا سے موت پر بہار حکومت اہل خانہ کی کفالت کے لیے 4 لاکھ روپے دیتی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.