ETV Bharat / sukhibhava

Kerala Nipah outbreak نپاہ وائرس: ہائی کورٹ کا سبری مالا یاتریوں کیلئے تازہ رہنما خطوط جاری کرنے کا حکم - ICMR DG Nipah outbreak

نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر، کیرالہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ سبری مالا کی یاترا کے لیے نئے رہنما خطوط جاری کرے۔ دوسری طرف، کوزی کوڈ کے تمام تعلیمی ادارے وباء کے پیش نظر 24 ستمبر تک بند رہیں گے۔Kerala HC asks govt to issue fresh guidelines for Sabarimala pilgrimage

Kerala Nipah outbreak
Kerala Nipah outbreak
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 1:03 PM IST

کوچی/دہلی:کیرالہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو ریاستی حکومت سے کہا کہ اگر نپاہ وائرس کے پھیلنے کے باوجود سبری مالا ماہانہ پوجا کیلئے کھلتی ہے تو ضرورت پڑنے پر یاترا کے لیے رہنما خطوط جاری کریں۔ عدالت نے تراونکور دیواسووم بورڈ کے کمشنر سے کہا کہ وہ ہیلتھ سکریٹری کے ساتھ بات چیت کریں اور اس معاملے پر کوئی فیصلہ لیں۔

کیرالہ میں نپاہ وائرس پھیلتا جا رہا ہے۔ سرکاری طور پر چھ مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے دو کی موت ہو چکی ہے۔ ہیلتھ ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو بہل نے اس بیماری سے متعلق کئی اہم معلومات دی ہیں۔ ڈاکٹر راجیو بہل انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کے ڈائریکٹر جنرل بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، 'نپاہ وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح 40-70 فیصد زیادہ ہے، لیکن یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اس سے پہلے پھیلنے والے واقعات میں اس کا پیمانہ چھوٹا تھا اور مختصر مدت تک چلتا رہا۔

ڈاکٹر راجیو بہل نے کہا کہ کل 18 لیبارٹریوں نے 2018 میں کیس کی تصدیق کی اور ایک ماہ کے اندر اس وباء پر قابو پالیا گیا۔ اس لیے ضروری ہے کہ جلد از جلد احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ بہل نے کہا، " اسٹیٹ ہیلتھ اتھارٹیز نے ضروری پروٹوکول کو لاگو کیا ہے اور این سی ڈی سی، آئی سی ایم آر اور دیگر کے تعاون سے وائرس پر قابو پانے اور مزید پھیلاؤ کو روکنے کی کوششیں جاری ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:نپاہ وائرس بنگلہ دیش کا ویرئنٹ، این آئی وی چمگادڑوں کا سروے کرے گا، وینا جارج

آئی سی ایم آر نے نمونوں کی جانچ کے لیے اپنی موبائل BSL-3 لیبارٹری قائم کی ہے۔ یہ ICMR-NIV کی BSL-4 لیبارٹری میں جانچ کے علاوہ ہے۔ اس کے علاوہ کوزی کوڈ میں وائرس ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبارٹریز کا نیٹ ورک فعال کر دیا گیا ہے۔ آئی سی ایم آر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی کی ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔ روک تھام کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے ریاستی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

آئی سی ایم آر کے ڈی جی نے لوگوں کو نپاہ کے خلاف کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ، ہاتھ دھونا، متاثرہ یا مشتبہ کیسوں کے جسمانی رطوبتوں کے ساتھ رابطے سے گریز کرنا، چمگادڑوں کے رہنے والے علاقوں سے گریز کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.