ETV Bharat / sukhibhava

Coronavirus Cases In Noida: نوئیڈا میں کورونا کے نو نئے معاملے سامنے آئے ہیں

نوئیڈا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 133 ہو گئی ہے۔ Nine new coronavirus cases in Noida

نوئیڈا میں کورونا کے نو نئے معاملے سامنے آئے ہیں

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 10:56 PM IST

نوئیڈا: نوئیڈا میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں کورونا کے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 133 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 8 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور دیگر مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، ایسی صورتحال میں محکمہ صحت اب ٹیسٹنگ، ٹریسنگ، علاج اور ٹریکنگ پر کام کر رہا ہے۔

نوئیڈا میں کورونا کے بڑھتے معاملوں نے محکمہ صحت کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے تمام ہسپتالوں اور مراکز کو بخار کی الگ او پی ڈی چلانے کو کہا گیا ہے۔ اس کے ساتھ علامات کو دیکھتے ہی فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس وقت روزانہ ایک ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاہم ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کو کہا گیا ہے۔

ضلع محکمہ صحت کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کورونا کی جانچ کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کی جاسکے، ساتھ ہی سی ایم او ڈاکٹر سنیل کمار شرما نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جانے بچیں۔ کووڈ پروٹوکول پر عمل کریں، تاکہ انفیکشن کو روکا جاسکے۔ کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر چار L-1 اور L-2 سطح کے چار ہسپتالوں کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔ سیکٹر 39 میں واقع یونائیٹڈ ڈسٹرکٹ اسپتال کی تیسری منزل پر کووڈ کے لیے اسپیشل وارڈ تیار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ضلع میں فی الحال 17 آکسیجن پلانٹس کام کر رہے ہیں۔ ان میں 11 سرکاری اور 6 پرائیویٹ پلانٹس شامل ہیں۔ محکمے کے پاس 10 لیٹر آکسیجن کنسنٹیٹر کی ایک بڑی تعداد دستیاب ہے۔ اگر ضرورت ہو تو آپ ہیلپ لائن نمبر 18004192211 پر کال کر سکتے ہیں۔ یہاں سے ان کی پوری مدد کی جائے گی۔کووڈ-19 کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ لوگوں کو بوسٹر ڈوز لگوانا چاہیے۔ لیکن گوتم بدھ نگر ضلع میں اب بھی لاکھوں لوگ ایسے ہیں جنہیں بوسٹر خوراک نہیں مل سکی ہے جس کی وجہ ضلع میں ویکسین دستیاب نہیں ہونا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.