ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Mint: پودینہ صحت کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے

پودینہ میں وٹامن سی، وٹامن اے اور وٹامن بی کمپلیکس جیسی خصوصیات بڑی مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ جو صحت کے لیے فائدہ مند اور مختلف بیماریوں سے نجات دلاتی ہے۔ Mint is beneficial for health

پودینہ صحت کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے
پودینہ صحت کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 8:39 PM IST

حیدرآباد: پودینہ میں وٹامن سی، وٹامن اے اور وٹامن بی کمپلیکس جیسی خصوصیات بڑی مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ پودینہ میں کچھ ایسی خصوصیات بھی ہوتے ہیں جس کی استعمال کے بعد آپ فوراً تروتازہ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ دوسری جانب پودینہ میں مینتھال، مینتھان اور لیمونین جیسے کئی ضروری تیل پائے جاتے ہیں۔ جو آپ کے پیٹ کی خرابی کو درست کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

لوگ عام طور پر پودینہ کی چٹنی بڑے ہی شوق سے کھاتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی پودینے کی چائے پی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کے لیے پیپرمنٹ چائے بنانے کی ترکیب لائے ہیں۔ پیپرمنٹ چائے لذیذ اور صحت بخش ہوتے ہیں۔ اس کا استعمال آپ کے جسم سے گرمی کو نکالنے میں مدد کرتا ہے، تو آئیے جانتے ہیں پیپرمنٹ ٹی بنانے کا طریقہ۔

پودینے کی چائے بنانے کی ضروری اجزاء

  • پانی 2 کپ
  • پودینہ کے 15 تازہ پتے
  • شہد 1 چمچ
  • آئس کیوبز 4-5
  • تازہ لیموں کا رس

مزید پڑھیں:

پیپرمنٹ چائے بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک پین لیں، پھر اس میں پانی ڈال کر ابالیں، پانی کے ابلنے کے بعد اس میں پودینہ کا پتہ ڈال دیں، پھر آپ اسے ہلکی آنچ پر تقریباً 4-5 منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد گیس بند کر دیں اور تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں، پھر آپ ایک گلاس میں آئس کیوبز اور پیپرمنٹ چائے ڈالیں بعد ازیں اس میں شہد اور لیموں کا رس ڈال کر ایک چمج سے ملادیں، اب آپ کی صحت مند پیپرمنٹ چائے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.