ETV Bharat / sukhibhava

Sperm Count Decreased دنیا بھر میں مردوں کے اسپرم میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے - sperm count Decreased in Indian men

بھارت سمیت دنیا بھر کے مردوں میں اسپرم کی تعداد میں لگاتار کمی درج کی جارہی ہے۔ سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے یہ دعویٰ سات سال کی تحقیق کے بعد کیا ہے۔ یہ تحقیق ہیومن ری پروڈکشن اپڈیٹ جرنل میں شائع ہوئی ہے جو 2011 سے 2018 کے درمیان کی گئی تھی۔ Men’s sperm have been decreasing

دنیا بھر میں مردوں کے اسپرم میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 3:33 PM IST

بھارت سمیت دنیا بھر کے مردوں میں اسپرم کی تعداد میں لگاتار کمی درج کی جارہی ہے۔ سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے یہ دعویٰ سات سال کی تحقیق کے بعد کیا ہے۔ یہ تحقیق ہیومن ری پروڈکشن اپڈیٹ جرنل میں شائع ہوئی ہے جو 2011 سے 2018 کے درمیان کی گئی تھی۔ اس میں تقریباً سات سال لگے اور جو نتائج سامنے آئے ہیں اس نے سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا۔ Men’s sperm have been decreasing

یہ تحقیق بین الاقوامی سطح پر کی گئی ہے جس میں سائنسدانوں کی کئی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ اس دوران انہوں نے 53 ممالک کے 57000 سے زائد مردوں کے سپرم کے نمونوں پر مبنی 223 مطالعات کئے۔ اس میں جنوبی امریکہ، ایشیا اور افریقہ کے وہ ممالک شامل تھے جہاں اس طرح کی تحقیق پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ پہلی بار ان علاقوں کے لوگوں کا مطالعہ کیا گیا اور یہاں کے لوگوں میں کل سپرم کاؤنٹ اور سپرم کے ارتکاز میں بھی کمی دیکھی گئی۔ اس سے قبل اس طرح کی تحقیق شمالی امریکہ، یورپ اور آسٹریلیا میں ہو چکی ہے اور وہاں بھی ایسے ہی اعداد و شمار پائے گئے تھے۔ Men’s sperm have been decreasing

مطالعہ کیا کہتا ہے

سپرم کا شمار نہ صرف پیدائشی امور سے متعلق ہے بلکہ یہ مردوں کی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے۔ نطفہ کی کم تعداد کئی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے جس میں ورشن ( تولیدی حصے) کا کینسر بھی شامل ہے اور یہ مردوں کی عمر کو بھی متاثر کرتا ہے۔ sperm count Decreased in Indian men

سائنسدانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہبرو یونیورسٹی کے پروفیسر ہیگائی لیون، جو تحقیق میں شامل تھے، خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، ’’یہ کمی بھارت میں زیادہ دیکھی گئی ہے۔‘‘ یہاں سے ہمیں بہت اچھا ڈیٹا ملا ہے، جس کی تحقیق میں ہمیں پتہ چلا کہ بھارت کے لوگوں میں بھی سپرم کی تعداد کم ہوئی ہے۔ خراب طرز زندگی اور ماحول میں موجود خطرناک کیمیکل سپرم کے معیار میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ sperm count Decreased in Indian men

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 46 سالوں میں پوری دنیا میں سپرم کی تعداد میں 50 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ لیکن حالیہ برسوں میں اس میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ یہ صورت حال ایک وبا کی طرح ہے۔ یہ ہر جگہ ہو رہا ہے۔ جس سے ہم چاہ کر بھی بچ نہیں سکتے۔ پروفیسر ہیگائی لیون نے کہا کہ ایسا مردوں کی اسپرم میں اگر کمی کا ہونا جاری رہا تو انسانوں کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے، سب کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانوں سمیت دنیا کی ہر نسل کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ sperm count Decreased in Indian men

مزید پڑھیں:

1973 سے 2018 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سپرم کی تعداد میں اوسطاً 1.2 فیصد سالانہ کمی آئی ہے۔ ساتھ ہی، سال 2000 کے بعد اس کمی میں 2.6 فیصد سے زیادہ تیزی دیکھی گئی۔ ہمارے سامنے ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر قابو نہ پایا گیا تو انسانوں کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں الگ سے تحقیق ہونی چاہیے۔ sperm count Decreased in Indian men

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.