ETV Bharat / sukhibhava

How You Can Rebuild Your Kids Immunity: بچوں کی قوت مدافعت کیسے مضبوط کریں؟ - بچوں کا مدافعتی نظام کیسے مضبوط کریں

کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ تر بچوں کا باہری دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جو ان میں ' امیونٹی ڈیٹ' ( عام بیکٹیریا اور وائرس کا سامنا نہیں ہونے کی وجہ سے امیونٹی ڈیٹ ہوتا ہے) کا باعث بنتا ہے۔ امیونٹی ڈیٹ نے بچوں کا مدافعتی نظام متاثر کیا ہے۔ لہذا اس آرٹیکل کے ذریعہ ہم آپ کو بتائیں گے کہ بچوں کے اسکول سے واپس آنے کے بعد آپ ان کے قوت مدافعت کو کیسے مضبوط کرسکتے ہیں۔ How You Can Rebuild Your Kids Immunity

بچوں کا قوت مدافعت کیسے مضبوط کریں
بچوں کا قوت مدافعت کیسے مضبوط کریں
author img

By

Published : Apr 5, 2022, 1:55 PM IST

وبائی مرض نے تقریباً دو سال تک زیادہ تر بچوں کو ورچوئل دنیا تک محدود کر رکھا تھا۔ کووڈ کی وجہ سے بچے باہر جاکر کھیل کود کرنے سے محروم ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر، موبائل اور ٹی وی اسکرین کے سامنے گزارا اور اس کے علاوہ کووڈ دور میں غیر صحت بخش غذائی عادات نے بچوں کی جسمانی، ذہنی اور سماجی نشوونما پر مضر اثرات مرتب کیے۔ اب کووڈ پابندیوں میں نرمی آنے اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد طلباء واپس اپنے دوستوں سے ملاقات کرسکتے ہیں اور سب سے زیادہ ضروری وہ جسمانی طور پر کھیل کود کرنے کے ساتھ سماجی تال میل بھی قائم کرسکتے ہیں۔ اگرچہ والدین اپنے بچوں کو آہستہ آہستہ معمول کی زندگی کی طرف دوبارہ لوٹتے ہوئے دیکھ کر راحت محسوس کر رہے ہیں وہیں ان میں اضطراب بھی پایا جارہا ہے۔ ان کے ذہنوں میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اس وقت ان کے بچوں کی قوت مدافعت کتنی مضبوط ہے کیونکہ اسکول جانے والے بچے اب چہار دیواری سے نکل کر اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ بھی وقت گزار رہے ہیں اور اس درمیان جراثیم کا خدشہ بھی بنا رہتا ہے۔ ایسے میں بچوں کی مناسب نشوونما میں مدد کرنے کے علاوہ مدافعتی نظام کی تعمیر میں غذائیت کا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ How You Can Rebuild Your Kids Immunity

  • وٹامن سی: یہ وٹامن جسم کے لیے نہایت ضروری ہوتا ہے اور یہ جسم میں ہی پیدا ہوتا ہے۔ یہ بہت سی غذاؤں میں پایا جاتا ہے جن میں لیموں، انگور، آلو، ٹماٹر، سنترے اور دیگر سبزیاں اور رسیلے پھل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بروکولی، گوبھی اور کالی مرچ میں بھی وٹامن سی بھرپور پایا جاتا ہے۔
  • وٹامن ای: یہ ایک اہم اینٹی آکسیڈینٹ جو اعصابی نظام کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے اور یہ ایک اہم غذائیت ہے جو خلیوں کی نشوونما میں معاون ہے۔ وٹامن ای ویجیٹبل آئل، گری دار میوے، بیج، پتوں والی سبز سبزیوں میں پایا جا سکتا ہے۔
  • سیلینیم: ایک اہم معدنیات ہے جو جسم کو صحت مند طریقے سے کام کرنے اور خلیوں کو صحتمند رکھتا ہے۔ یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور عام طور پر سبزیوں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ پھلیاں، مشروم اور سورج مکھی کے بیج ،اس معدنیات کے بہترین ذرائع ہیں۔ یہ پولٹری اور بعض سمندری غذا میں بھی پایا جاتا ہے۔
  • وٹامن کے ٹو: ایک اہم غذائی اجزاء جو ہڈیوں میں کیلشیم کی نقل و حمل میں مدد کرتا ہے اور بالآخر مضبوط ہڈیوں کی تعمیر میں مدد کرتا ہے۔ یہ خمیر شدہ کھانے، ڈیری، انڈے اور گوشت میں پایا جاتا ہے۔
  • زنک: نمو اور مدافعتی نظام کے لیے ایک اہم غذائیت ہے، یہ گوشت، مرغی، سمندری غذا، دودھ، اناج، پھلیاں، بیج اور گری دار میوے میں پایا جاتا ہے۔
  • آئرن: ایسا معدنیات جو ہمارے جسم کے بہت سے افعال کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ہری سبزیوں، جیسے پالک، پھلیاں، کدو کے بیچ میں پایا جاتا ہے، اس کے علاہ انڈے اور گوشت سے بھی اس کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
  • آیوڈین: آیوڈین ایک معدنیات ہے، جس کی جسم کو تھائیرائیڈ ہارمونز بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ سمندری غذا اور آئوڈائزڈ نمکیات میں پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی یوم اطفال: مابعد کورونا بچوں کی صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ ضروری

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.